تلنگانہ

حیدرآباد، نظام آباد اور ہنمکنڈہ میں سڑک حادثات، 4 ہلاک، کئی زخمی

ضلع نظام آباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 3افراد ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ آج صبح ضلع کے بھیمگل میں اُس وقت پیش آیا جب ایک ارتھ موور، کار سے ٹکراگیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے علاقہ راجندرنگر میں ایک کار ایک لاری سے ٹکراگئی۔

متعلقہ خبریں
وائس چانسلر پر نااہل طلبہ کو پی ایچ ڈی میں داخلے دینے کا الزام
مودی جگتیال میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
کابینہ میں نظام آباد، حیدرآباد اور رنگاریڈی سے نمائندگی صفر
کانگریس پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام: کے کویتا

اس حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ مہلوک کی شناخت کرناٹک کے آرسدو کے طورپر کی گئی ہے جو بذریعہ کار، آوٹررنگ روڈ شمس آباد جارہا تھا کہ اس نے کار کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں اس کی کار لاری سے ٹکراگئی۔

اس حادثہ میں شدید زخمی شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ راجندرنگر پولیس نے کہاکہ وہ کار کوتیزرفتاری کے ساتھ چلارہا تھا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال کے مردہ خانہ میں محفوظ کردیا گیا۔

ضلع نظام آباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 3افراد ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ آج صبح ضلع کے بھیمگل میں اُس وقت پیش آیا جب ایک ارتھ موور، کار سے ٹکراگیا۔

مہلوکین کی شناخت ضلع کے مورتاڑ علاقہ کے رہنے والوں کے طورپر کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ارتھ موور کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ ارتھ موور، کار سے ٹکراگیا۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کررہا تھا۔

اس واقعہ کی اطلاع مقامی افراد نے پولیس کو دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی۔پولیس نے کار میں پھنسے افراد اور لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

ہنمکنڈہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں بعض مزدور زخمی ہوگئے جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ حادثہ ضلع کے پرکال، چلی واگو علاقہ میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار 14مزدوروں کو لے جانے والے آٹو سے ٹکراگئی۔

مزدوروں کا تعلق پٹیپاکا گاؤں سے بتایا جاتا ہے۔

پرکال پولیس نے اس حادثہ میں زخمی افراد کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔