حیدرآباد

شمس آباد ایئرپورٹ پر ایئر انڈیا کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، بڑا حادثہ ٹل گیا

اطلاعات کے مطابق، حیدرآباد سے ممبئی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز AI417 میں ٹیک آف کے تقریباً پانچ منٹ بعد تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔ طیارے میں 109 مسافر سوار تھے۔

حیدرآباد: شمس آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئر انڈیا کے طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث ہنگامی طور پر واپس اتار لیا گیا، جس سے ایک ممکنہ حادثہ ٹل گیا۔

اطلاعات کے مطابق، حیدرآباد سے ممبئی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز AI417 میں ٹیک آف کے تقریباً پانچ منٹ بعد تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔ طیارے میں 109 مسافر سوار تھے۔

صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کو اطلاع دی اور طیارے کو واپس شمس آباد ایئرپورٹ پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد طیارے کی بحفاظت ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔

لینڈنگ کے بعد تکنیکی ماہرین کی ٹیم نے طیارے کا معائنہ کیا تاکہ خرابی کی نوعیت کا پتہ لگایا جاسکے اور اس کی فنی حالت کا جائزہ لیا جاسکے۔

طیارے میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کی اصل وجہ سے متعلق فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ پرواز کی آئندہ کارروائی اور تکنیکی جانچ کے نتائج کا انتظار ہے۔