حیدرآباد

ٹرافک پولیس کی ایڈوائزری جاری

حیدرآباد ٹرافک پولیس نے 22 جون کو شہیدان تلنگانہ کی یادگار کے افتتاح کے پیش نظر سکریٹریٹ کے قریب واقع اس یادگار کے اطراف بوٹس کلب اور ٹینک بنڈ کے ساتھ دیگر مقامات کیلئے ٹرافک ایڈوائزری جاری کی ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد ٹرافک پولیس نے 22 جون کو شہیدان تلنگانہ کی یادگار کے افتتاح کے پیش نظر سکریٹریٹ کے قریب واقع اس یادگار کے اطراف بوٹس کلب اور ٹینک بنڈ کے ساتھ دیگر مقامات کیلئے ٹرافک ایڈوائزری جاری کی ہے۔

متعلقہ خبریں
بیشتر ملازمین کے 11:40بجے دن تک آفس نہ پہو نچنے پر وزیر سرینواس ریڈی برہم
میڈیکل کالجوں کے مقامات پر نرسنگ کالجس کا قیام ضروری: ریونت ریڈی
سکریٹریٹ میں ایڈوانسڈسیکوریٹی سسٹم نصب

یہ ایڈوائزری 3بجے سہ پہر سے 9بجے شب تک نافذ رہے گی۔ بلاخلل ٹرافک کو جاری رکھنے کیلئے چند مقامات پر گاڑیوں کے رخ کو دوسری سمت موڑ دیا جائے گا۔ وی وی مجسمہ۔ نیکلس روٹری، این ٹی آر مارگ اور تلگو تلی جنکشن پر ٹرافک کی اجازت نہیں رہے گی۔

خیریت آباد / پنجہ گٹہ / سوماجی گوڑہ سے نیکلس روٹری کی طرف جانے والی ٹرافک کے رخ کو وی وی مجسمہ سے شاداں کالج، نرنکاری بھون کی طرف موڑدیا جائے گا۔ نرنکاری / چنتل بستی سے نیکلس روٹری کی طرف جانے والی ٹرافک کو خیریت آباد فلائی اوور کے استعمال کی اجازت نہیں رہے گی۔

اقبال مینار جنکشن سے آنے والی ٹرافک کو این ٹی آر مارگ/ ٹینک بنڈ کی سمت جانے کی اجازت نہیں رہے گی بلکہ اس ٹرافک کے رخ کو تلگو تلی کے فلائی اوور سے پہلے موڑ دیا جائے گا۔ بدھا بھون سے نیکلس روڈ اور این ٹی آر مارگ کی طرف جانے والی ٹرافک کارخ نلہ گٹہ ایکس روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

لبرٹی، امبیڈکر مجسمہ کی سمت سے آنے والی ٹرافک کو این ٹی آر مارگ کی طرف جانے کی اجازت نہیں رہے گی بلکہ اس ٹرافک کے رخ کو اقبال مینار جنکشن کی سمت موڑ دیا جائے گا۔ رانی گنج/ کربلا میدان اور کواڈی گوڑہ سے آنے والی ٹرافک کو ٹینک بنڈ پر آنے کی اجازت نہیں رہے گی۔

اس ٹرافک کو چلڈرنس پارک لوور ٹینک بنڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ بی آر کے بھون سے این ٹی آر مارگ کی طرف جانے والی ٹرافک کا رخ اقبال مینار جنکشن کی سمت موڑ دیا جائے گا۔ بڑا گنیش لین سے آئی میاکس / نیکلس روٹری اور منتھ کمپاونڈ کی سمت جانے والی ٹرافک کو بڑا گنیش پر راج دووت کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

ووی مجسمہ (خیریت آباد) جنکشن، قدیم سیف آباد پی ایس، رویندر بھارتی جنکشن، منتھ کمپاونڈ روڈ تلگو تلی جنکشن، نیکلس روٹری نلہ گٹہ جنکشن، کٹہ میسماں (لوور ٹینک بنڈ) ٹینک بنڈ لبرٹی، کربلا، چلڈرنس پارک اور رانی گنج کو ٹرافک کیلئے استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا۔