حیدرآباد

تلنگانہ،کئی شعبوں میں ملک کی دیگر ریاستوں کیلئے آئیڈئل: ہریش راؤ

مرکزی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ مثالی دیہاتوں کی فہرست میں شامل جملہ20 گاؤں میں 19کا تعلق تلنگانہ سے ہے۔ سنگاریڈی کو ہر شعبہ میں ترقی دینے کا وعدہ کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ ضلع کے لئے42000نئے آسرا پنشن منظور کئے جارہے ہیں۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ، کئی شعبوں میں ملک کی دیگر ریاستوں کے لئے آئیڈیل بن گیا ہے۔ ملک بھر میں 11.5فیصدشرح ترقی کے ساتھ تلنگانہ ملک بھر میں پہلے مقام پر ہے۔ ریاست کی فی کس شرح آمدنی جو 2014 میں 1,24,000روپے تھی، اب بڑھ کر2,78,000روپے ہوگئی ہے۔

 2014 میں ریاست کا بجٹ62,000 کروڑ روپے پر مشتمل تھا جو اب بڑھ کر1.84لاکھ کروڑ روپے کا ہوگیا ہے۔ آج سنگاریڈی میں ملک کی آزادی کے ڈائمنڈ جوبلی تقاریب کے سلسلہ میں 750 میٹر طویل قومی پرچم کے ساتھ نکالی گئی۔

 ریالی میں شرکت کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی مجاہدین آزادی کی قربانیوں کے بعد ہندوستان کو انگریزوں کی غلامی سے آزادی حاصل ہوئی۔ حکومت تلنگانہ مجاہدین کے خوابوں کو پورا کرنے میں مصروف ہے۔ گاندھی جی کی خواہش کے عین مطابق دیہاتوں کو ترقی دی جارہی ہے۔

 مرکزی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ مثالی دیہاتوں کی فہرست میں شامل جملہ20 گاؤں میں 19کا تعلق تلنگانہ سے ہے۔ سنگاریڈی کو ہر شعبہ میں ترقی دینے کا وعدہ کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ ضلع کے لئے42000نئے آسرا پنشن منظور کئے جارہے ہیں۔

 ضلع میں بسویشورا سنگا میشور پراجکٹ کے ذریعہ سبز ا نقلاب برپا کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ میدک کے پربھا کر ریڈی، رکن پارلیمنٹ ظہیر آباد بی بی پاٹل، صدرنشین ضلع پریشد منجو شری ریڈی، رکن اسمبلی مانک راؤ، سی پربھاکر کے علاوہ ضلع کلکٹر شرت موجود تھے۔