GATE امتحان کو ملتوی کرنے زائد از 23 ہزار طلبہ کی درخواست

گریجویٹ اپٹیٹیوڈ ٹسٹ اِن انجینئرنگ (GATE) ایک ایسا امتحان ہے جس کے ذریعہ ماسٹرس پروگرام میں داخلے اور بعض عوامی شعبہ کی کمپنیوں کی جانب سے بھرتی کے لیے طلبہ کی صلاحیتوں کو جانچا جاتا ہے۔

نئی دہلی: فروری میں GATE امتحان میں شرکت کرنے والے زائد از 23 ہزار امیدوار ایک درخواست کے فریق بن گئے ہیں، جس کے ذریعہ کووِڈ 19 کی تیسری لہر کے پیش نظر امتحان کو ملتوی کرنے کی گذارش کی گئی ہے۔

 گریجویٹ اپٹیٹیوڈ ٹسٹ اِن انجینئرنگ (GATE) ایک ایسا امتحان ہے جس کے ذریعہ ماسٹرس پروگرام میں داخلے اور بعض عوامی شعبہ کی کمپنیوں کی جانب سے بھرتی کے لیے طلبہ کی صلاحیتوں کو جانچا جاتا ہے۔

جاریہ سال یہ امتحان 4 تا 13 فروری آئی آئی ٹی کھڑک پور کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ موجودہ تیسری لہر کے ساتھ کووِڈ 19 اپنے نئے ویرینٹ اومیکرون کی وجہ سے کئی ریاستوں اور شہروں میں شدت کے ساتھ پھیل چکا ہے۔

 کئی مطالعات جن میں آئی آئی ٹی کانپور کی جانب سے کیا گیا مطالعہ بھی شامل ہے ان میں پیش قیاسی کی گئی ہے کہ فروری کے اوائل میں تیسری لہر عروج پر ہوگی اور یہ لہر اپریل میں ختم ہوگی۔

 اسی لیے GATE امتحان کی عمومی تواریخ کے ساتھ لہر کا عروج بھی ممکن ہے۔ اگر امتحانی تواریخ میں توسیع نہ کی جائے تو GATE 2022ء امتحان میں حصہ لینے والے امیدوار خطرہ میں پڑجائیں گے۔ ان کے ارکانِ خاندان کی زندگی کو بھی خطرہ لاحق ہوگا۔ اس مسئلہ پر آئی آئی ٹی کھڑگ پور نے کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ امتحان کے نتیجہ کا اعلان 17 مارچ کو ممکن ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button