حیدرآباد

ہیرا گروپ دنیا میں اعتماد و یقین کا دوسرا نام ہے : نوہیراشیخ

سی ای او ہیرا گروپ اف کمپنیز ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہاکہ بہت سے سرمایہ کار سپریم کورٹ میں سیکیورٹی ویلیو جمع کروانے کیلئے بھر رہے ہیں تاکہ کمپنی میں کم ازکم شئرس حاصل کرسکے۔

حیدرآباد: سی ای او ہیرا گروپ اف کمپنیز ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہاکہ بہت سے سرمایہ کار سپریم کورٹ میں سیکیورٹی ویلیو جمع کروانے کیلئے بھر رہے ہیں تاکہ کمپنی میں کم ازکم شئرس حاصل کرسکے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نوہیرہ شیخ نے کہاکہ میں حقیقی طورپر یہ کہنے سے قاصر ہوں کہ ہیر اگروپ کی جملہ مالیت کتنی ہے، لیکن کچھ ایجنسیوں کا اندازہ ہے کہ نوہیرا شیخ کے پاس ایک لاکھ کروڑ روپے مالیت کے اثاثہ جات ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی بھی اپنی نیٹ ورتھ کا حساب لگانے کی کوشش نہیں کی۔ اگرچہ کہ میں پہلے کی طرح کام کرتی ہوں جیسے یہ میرا پہلا دن ہے اور مجھے اپنا سو فیصد دیناہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ میرے کچھ حامیوں کا کہناہے کہ نوہیرہ شیخ کے پاس اتنے وسائل ہیں کہ تمام سرمایہ کاروں کو ایک قسط میں واپس کرسکیں اور یہ حقیقت بھی ہے تاہم مرا ماننا ہے کہ ہر کام کرنے کا ایک طریقہ کار ہوتاہے۔

ایک پابند شہری کے طورپر مجھے ملک کے مخصوص اصول و ضوابط پر عمل کرنا ہوگا اور کبھی بھی کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے ایجنسیز کو سرمایہ کاروں کا ڈاٹا حوالے کرنے کا حکم دیاہے لیکن اس سلسلہ میں آج تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ اس حقیقت کے باوجود ہیرا گروپ نے بغیر ڈاٹا کے 50000 سے زائد سرمایہ کاروں کو پیسہ کی ادائیگی کی ہے۔

میں نے محض ایسا اس لئے کیاکہ میں نے اپنے سرمایہ کاروں سے رقومات واپس کرنے کا وعدہ کیا تھا اور میں نے اسے برقرار رکھا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ ہیرا گروپ نے اپنا وعدہ پورا کیا۔

ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہاکہ ہیرا گروپ دنیا میں اعتماد اور یقین کا دوسرا نام ہے۔ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اپنے وفادار حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ہیرا گروپ آف کمپنیوں پر اپنا اعتماد برقرار رکھا۔