دہلی

ایک جوڑے کے پاس کچھ نہ ملنے پر لٹیروں نے 100 روپئے سے نوازا (ویڈیو دیکھئے)

ایک عجیب و غریب واقعہ میں ایک جوڑے کے پاس صرف 20 روپئے کی نوٹ پائے جانے پر لٹیروں نے انہیں 100 روپئے حوالے کیے۔ یہ عجیب و غریب واقعہ مشرقی دہلی کے مقام شاہدرہ میں واقع فراش بازار علاقہ میں سی سی ٹی وی کیمروں میں بند ہوگیا۔

نئی دہلی: ایک عجیب و غریب واقعہ میں ایک جوڑے کے پاس صرف 20 روپئے کی نوٹ پائے جانے پر لٹیروں نے انہیں 100 روپئے حوالے کیے۔ یہ عجیب و غریب واقعہ مشرقی دہلی کے مقام شاہدرہ میں واقع فراش بازار علاقہ میں سی سی ٹی وی کیمروں میں بند ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
غزہ: رفح کے اسکول میں پناہ لیے جوڑے نے شادی کرلی (ویڈیو)

کیمرے کے کلپ میں دیکھا گیا کہ 2 افراد نے جن کے چہرے ہیلمٹ سے چھپے ہوئے تھے، سڑک پر گزرنے والے ایک جوڑے کو روکا۔ انہوں نے پیسوں کا مطالبہ کیا اور ایک لٹیرا اس شخص کی تلاشی لینا شروع کیا۔ جب انھیں کچھ بھی ہاتھ نہ لگا تو ایک لٹیرے کو انھیں کچھ دیتے ہوئے کیمرہ میں دیکھا گیا۔

بعدازاں جوڑے نے پولیس کو بتایا کہ اس نے انھیں 100 روپئے کی نوٹ دیا۔ بعد ازاں لٹیرے اپنی موٹر سائیکل پر روانہ ہوگئے۔ علاقہ میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی اسکیاننگ کے بعد پولیس دونوں لٹیروں کا پتہ چلائی۔ ان کے قبضہ سے 30 سل فون برآمد کیے گئے۔

پولیس کے مطابق ان کی شناخت دیو ورما اور ہرش راجپوت کی حیثیت سے کی گئی۔ ورما ایک خانگی جی ایس ٹی کمپنی میں بحیثیت ِ اکاؤنٹینٹ اور راجپوت بھی ایک اور خانگی کمپنی میں ملازم ہونے کا پتہ چلا۔

دونوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ سرغنہ نیرج بوانا کے یوٹیوب پر ویڈیوز سے متاثر ہیں اور اس کی ٹولی میں شامل ہونے کے خواہاں ہیں۔