امریکہ و کینیڈا

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی کامیابی کا راز

ایلون مسک کی سوانح حیات لکھنے والے صحافی والٹر اساک سن اس کی وجہ دنیا کے امیر ترین شخص کی متضاد خصوصیات کو قرار دیتے ہیں۔

سان فرانسسکو: ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک 245 ارب ڈالرز کے مالک ہونے کے باعث دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔مگر وہ جوانی میں اتنے امیر نہیں تھے بلکہ بتدریج اس مقام پر پہنچے ہیں تو زندگی میں ان کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

متعلقہ خبریں
ایلون مسک اپنے بیٹے کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر میں نظر آئے
اربن لینڈ سیلنگ میں فاضل اراضیات پر قبضہ جات کو باقاعدہ بنانے کا عمل معرض التواء میں پڑا ہوا ہے
ٹویٹر کے صارفین کی تعداد میں ہر ہفتے اضافہ: مسک

ایلون مسک کی سوانح حیات لکھنے والے صحافی والٹر اساک سن اس کی وجہ دنیا کے امیر ترین شخص کی متضاد خصوصیات کو قرار دیتے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ ایلون مسک اپنے جلد بازی میں کیے جانے والے فیصلوں اور متنازع بیانات کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، مگر اس لاپروانہ رویے نے ان کی کمپنیوں جیسے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کی جانب سے کی کامیابیوں کو یقینی بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘ان میں آگ بھڑکانے والی صلاحیت ہے جو لوگوں کو جلاتی ہے، تاہم اگر آپ اس چیز کو ان سے الگ کر دیں تو آپ کے سامنے وہ مضطرب شخصیت نہیں رہے گی جو تخلیقی کاموں کو آگے بڑھاتی ہے’۔

یہ صحافی سوانح حیات لکھنے کے لیے 2 سال سے زائد عرصے تک ایلون مسک کا سایہ بنے رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ خطرات مول لینے کے لیے تیار رہنے اور دل کی ہر بات زبان پر لے آنے جیسی خصوصیات نے ایلون مسک کو دنیا کا امیر ترین شخص اور کامیاب ترین کاروباری فرد بنایا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایلون مسک میں ہمدردی کا عنصر موجود نہیں اور وہ دیگر افراد کی رائے کی پروا نہیں کرتے، کیونکہ ان کے خیال میں اس کا کوئی فائدہ نہیں۔

خیال رہے کہ ایلون مسک کی سوانح حیات 12 ستمبر کو فروخت کے لیے پیش کی گئی تھی جس میں ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔