مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 3 اپریل کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

نئی دہلی: ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 3 اپریل کے کچھ اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 3 اپریل کے کچھ اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1680۔ مغربی ہندوستان میں مراٹھا حکومت کی بنیاد رکھنے والے چھترپتی شیواجی کا رائے گڑھ میں انتقال ہوا۔

1856۔ یونان کے روڈوس جزیرے کے ایک چرچ میں ہوئے دھماکے میں چار ہزار لوگوں کی موت ہوئی ۔

1903۔ سماجی مصلح اور مجاہد آزادی کملا دیوی چٹوپادھیائے کا جنم ہوا۔

1914۔ ہندوستان کے پہلے فیلڈ مارشل (ایس ایچ ایف جے) مانک شا کا جنم ہوا۔

1933۔ دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کے اوپر پہلی بار کسی طیارے نے پرواز کی۔

1942۔دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپانی فوجیوں نے امریکہ پر حملہ کیا۔

1949۔ امریکہ، برطانیہ، فرانس اور کناڈا نے شمالی اٹلانٹک معاہدے پر دستخط کئے۔

1984۔اسکواڈرن لیڈر راکیش شرما خلائی گاڑی سیوز ٹی۔11 سے خلا میں جانے والے پہلے ہندوستانی خلا باز بنے۔

1987۔ ہندی کے معروف ادیب ایس ایچ واتسائن اگئے کا انتقال ہوا۔

1996۔ امریکی وزیر تجارت رونالڈ براؤن کی طیارہ حادثہ میں موت ہوئی۔

1999۔ ہندوستان نے اپنے پہلے مواصلاتی سیٹیلائٹ انسیٹ۔ 1 ای کا تجربہ کیا۔

2012۔ روسی راجدھانی ماسکو میں زبردست آتشزدگی میں 17 غیر ملکی مزدوروں کی موت ہوئی۔

2013۔ افغانستان کے فرح میں ایک خودکش بم دھماکے میں 46 لوگ مارے گئے اور 100 دیگر زخمی ہوئے۔

2013۔ ارجنٹینا میں آنے والے تباہ کن سیلاب میں 50 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی۔

2016۔ کولکاتا کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم پر ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو شکست دے کر آئی سی سی ٹونٹی۔20 عالمی کپ جیتا۔

ذریعہ
یو این آئی