دہلی
ٹرینڈنگ

14 نیوز اینکرس کے شوز میں حصہ نہیں لیا جائے گا : اپوزیشن اتحاد انڈیا

انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (انڈیا) بلاک کی کوآرڈینیشن کمیٹی کی پہلی میٹنگ کے ایک دن بعد میڈیا ذیلی گروپ نے آج اعلان کیا کہ وہ 14 اینکرس کے نیوز شوز میں حصہ نہیں لے گا۔

نئی دہلی: انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (انڈیا) بلاک کی کوآرڈینیشن کمیٹی کی پہلی میٹنگ کے ایک دن بعد میڈیا ذیلی گروپ نے آج اعلان کیا کہ وہ 14 اینکرس کے نیوز شوز میں حصہ نہیں لے گا۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان کو اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی دشمنی پر سخت تشویش
ہندوستان میں شدید غربت کا خاتمہ امریکی تھنک ٹینک کا دعویٰ
پنجاب میں تنہا الیکشن لڑنا عام آدمی پارٹی اور کانگریس کا مشترکہ فیصلہ: کجریوال
امریکہ میں ایک ماہ میں 4 ہندوستانی طالب علم ہلاک
پاکستان، ہندوستان کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں

کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے انڈیا بلاک میڈیا گروپ کے فیصلہ کا ایک نوٹ اپنے ایکس ہینڈل پر شیئر کیا اور کہا کہ انڈیا میڈیا کمیٹی نے آج دوپہر اپنے ایک ورچول اجلاس میں یہ فیصلہ کیا۔

اس نوٹ میں انڈیا کے میڈیا گروپ نے کہا کہ انڈیا کوآرڈینیشن کمیٹی کی 13 ستمبر کی میٹنگ میں لئے گئے فیصلہ کے بعد انڈیا اتحاد میں شامل جماعتیں اپنے نمائندوں کو ان اینکرس کے شوز اور پروگرامس میں روانہ نہیں کریں گی جن میں آدیتی تیاگی‘ امن چوپڑہ‘ امیش دیوگن‘ آنند نرسمہن‘ ارنب گوسوامی‘ اشوک سریواستو‘ چتراترپاٹھی‘ گورؤ ساونت‘ ناویکا کمار‘ پراچی پراشر‘ روبیکا لیاقت‘ شیوآرور‘ سدھیر چودھری اور سشانت سنہا شامل ہیں۔

چہارشنبہ کے روز این سی پی سربراہ شردپوار کی رہائش گاہ پر کوآرڈینیشن کمیٹی کے پہلے اجلاس کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری(تنظیمی) کے سی وینوگوپال نے کہا تھا کہ کوآرڈینیشن کمیٹی نے میڈیا کے ذیلی گروپ کو مجاز قراردیا ہے کہ وہ ان اینکروں کے ناموں کو قطعیت دے جن کے شوز پر انڈیا اتحاد میں شامل جماعتیں اپنے نمائندوں کو روانہ نہیں کریں گی۔

انڈیا بلاک نے میڈیا کے لئے 19 رکنی ورکنگ گروپ کا بھی اعلان کیا جس میں کانگریس کے جئے رام رمیش‘ آر جے ڈی کے منوج جھا‘ شیوسینا کے اروند ساونت‘ این سی پی کے جتیندر اہواد‘ عام آدمی پارٹی کے راگھو چڈھا‘ جے ڈی یو کے راجیو رنجن اور منیش کمار‘ سی پی آئی ایم کے پرنجال‘ سماج وادی پارٹی کے آشیش یادو اور دیگر شامل ہیں۔