شمالی بھارت

بی جے پی کے سات امیدواروں نے قانون ساز کونسل کےلئے پرچہ نامزدگی داخل کیا

اترپردیش قانون ساز کونسل کی خالی سیٹوں کے لئے بی جے پی کے ساتوں امیدواروں نے پیر کو پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ وہیں اتحادی جماعتوں کے بھی تین امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

لکھنؤ: اترپردیش قانون ساز کونسل کی خالی سیٹوں کے لئے بی جے پی کے ساتوں امیدواروں نے پیر کو پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ وہیں اتحادی جماعتوں کے بھی تین امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

متعلقہ خبریں
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
Love Marriage پر جھڑپ، 3 نوجوان ہلاک
فلم رضا کار، بی جے پی قائدین میں اختلافات عیاں
بی جے پی کا اردو زبان میں پوسٹر کی اجرائی
سی اے اے ریمارکس پر ہندو مہاجرین کا کجریوال کی قیام گاہ کے باہر احتجاج (ویڈیو)

سبھی نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں پرچہ داخل کیا۔ قانون ساز کونسل کے لئے پرچہ داخل کرنے والوں میں بی جے پی امیدواروجئے بہادر پاٹھک، ڈاکٹر مہیندر کمارسنگھ، اشوک کٹاریا، موہت بینی وال، دھرمیندر سنگھ، رام تیرتھ سنگھل، سنتوش سنگھ خاص رہے۔ وہیں اپنا دل(ایس )سے آشیش پٹیل نے بھی پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

آشیش پٹیل یوگی حکومت میں وزیر ہیں۔ وہیں ایس بی ایس پی کی جانب سے وچھے لال راج بھر و آر ایل ڈی سے یوگیش چودھری نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دوران بی جے پی کے ریاستی صدر چودھری بھوپیندر سنگھ، نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ، برجیش پاٹھک، یوگی حکومت کے وزیر سریش کھنہ، راکیش سچان، آشیش پٹیل، اوم پرکاش راج بھر، انل کمار، جے پی ایس راٹھور، ارون کمار سکسینا، بلدیو سنگھ اولکھ وغیرہ موجود رہے۔