امریکی ویزا مسترد ہونے کے خدشے پر حیدرآباد کے نوجوان کی خودکشی
شہر کے عطاپور علاقے میں امریکی ویزا مسترد ہونے کے خدشے اور ذہنی پریشانی کے باعث ایک 26 سالہ نوجوان کی خودکشی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ متوفی کی شناخت روہت ریڈی کے طور پر کی گئی ہے، جو تیجسوینی نگر، عطاپور کا ساکن تھا۔
حیدرآباد: شہر کے عطاپور علاقے میں امریکی ویزا مسترد ہونے کے خدشے اور ذہنی پریشانی کے باعث ایک 26 سالہ نوجوان کی خودکشی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ متوفی کی شناخت روہت ریڈی کے طور پر کی گئی ہے، جو تیجسوینی نگر، عطاپور کا ساکن تھا۔
اطلاعات کے مطابق، روہت ریڈی امریکہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسٹوڈنٹ ویزا حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس کی پہلی ویزا درخواست مسترد ہوچکی تھی، جس کے بعد اس نے دوسری مرتبہ درخواست دی تھی۔
دوسری مرتبہ بھی ویزا منظور ہونے یا نہ ہونے کے خدشے کے باعث وہ مبینہ طور پر ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ اسی دوران اس نے اپنے مکان میں پنکھے سے ساڑی کے ذریعے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ نوجوان کے انتہائی قدم اٹھانے کے اصل اسباب کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔