دہلی

سپریم کورٹ کی جانچ میں بے ضابطگیاں پائی جائیں تو این ای ای ٹی کا امتحان دوبارہ کرایا جائے: کانگریس

کانگریس کے لیڈر نے کہا "اگر یہ حالت جاری رہی تو آنے والے دنوں میں یو پی ایس سی کے امتحانات بھی صحیح طریقے سے نہیں ہوں گے۔ آج ملک کے کسی بھی طالب علم کے مرکز میں خودکشی کے واقعات ایک مسئلہ بن گئے ہیں۔

نئی دہلی: کانگریس نے میڈیکل میں داخلے کے لیے منعقد ہونے والے این ای ای ٹی (نیٹ ) کے امتحان میں پیپر لیک ہونے کو انتہائی سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے جج سے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر جانچ میں بے ضابطگیاں پائی جاتی ہیں تو این ای ای ٹی کا امتحان دوبارہ کرایا جانا چاہئے ۔

متعلقہ خبریں
نیٹ اور ایمسٹ کی مختصر مدتی کوچنگ
جاروب کش کی بیٹی کو ایم بی بی ایس میں داخلہ
نیٹ یوجی تنازعہ، این ٹی اے کی تازہ درخواستوں پر کل سماعت
کوٹا میں ایک اور کوچنگ طالبہ کی خودکشی
نیٹ/ایمسٹ۔ 2023 کوچنگ برائے اقلیتی طبقات

یوتھ کانگریس کے انچارج کنہیا کمار اور کانگریس سے وابستہ طلبہ تنظیم این ایس یو آئی کے صدر ورون چودھری نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پیپر لیک ایک سنگین مسئلہ بن گیا ہے اور اس پر سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ پیپر لیک مافیا طلباء کے مستقبل سے کھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا ” نیٹ کے امتحان میں ایک بار پھر دھاندلی ہوئی ہے۔ ملک میں ایسا کوئی امتحان نہیں ہے جس میں دھاندلی نہ ہوئی ہو۔ طلباء نے سوشل میڈیا پر لکھنا شروع کر دیا ہے – ‘ایک بار پھر، لیک حکومت’۔ انتخابات سے پہلے نریندر مودی امتحانات پر بحث کرتے ہیں، لیکن الیکشن کے بعد پیپر لیک اور دھاندلی پر کوئی بات نہیں کرتے ۔

کانگریس کے لیڈر نے کہا "اگر یہ حالت جاری رہی تو آنے والے دنوں میں یو پی ایس سی کے امتحانات بھی صحیح طریقے سے نہیں ہوں گے۔ آج ملک کے کسی بھی طالب علم کے مرکز میں خودکشی کے واقعات ایک مسئلہ بن گئے ہیں۔

اس لئے حکومت کو کارروائی کرنی چاہیے، صرف بیان بازی سے کام نہیں چلے گا۔ کیونکہ یہ ملک کے مستقبل کا سوال ہے۔ ہمارے قومی صدر ملک ارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ اس کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں اعلیٰ سطحی جانچ ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا "ہمارا مطالبہ ہے کہ نیٹ کے امتحان سے متعلق مسائل کا از سر نو جائزہ لیا جائے، جو لوگ شکایت کر رہے ہیں ان کا ازالہ کیا جانا چاہئے ۔ سپریم کورٹ کی نگرانی میں جانچ ہونی چاہیے اور اگر جانچ میں بے ضابطگیاں پائی جاتی ہیں تو امتحان دوبارہ کرایا جانا چاہئے ۔”