دہلی

حجاب تنازعہ‘ سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتہ سماعت

چیف جسٹس این وی رمنا‘ جسٹس کرشنا مراری اور جسٹس ہیما کوہلی پر مشتمل بنچ نے وکیل پرشانت بھوشن کی اس بات کا نوٹ لیا کہ معاملہ عرصہ سے سماعت کا منتظر ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے دن آمادگی ظاہر کی کہ وہ تعلیمی اداروں میں حجاب پر امتناع برخاست کرنے سے انکار کے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کرتی درخواستوں کی سماعت آئندہ ہفتہ کرے گی۔

چیف جسٹس این وی رمنا‘ جسٹس کرشنا مراری اور جسٹس ہیما کوہلی پر مشتمل بنچ نے وکیل پرشانت بھوشن کی اس بات کا نوٹ لیا کہ معاملہ عرصہ سے سماعت کا منتظر ہے۔ پرشانت بھوشن نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے اور انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔

 اس پر بنچ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی صرف 2 بنچس کام کررہی ہیں۔ آئندہ ہفتہ کسی موزوں بنچ پر یہ معاملہ جائے گا۔ کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں کئی درخواستیں داخل ہوئی تھیں۔