مشرق وسطیٰ

سعودی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ

رائل سعودی ایئر فورس کا "ٹورنیڈو" قسم کا لڑاکا طیارہ تربیتی علاقے میں معمول کے تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ یہ تربیتی علاقہ ظہران میں کنگ عبدالعزیز ایئر بیس کے تحت ہے۔

ریاض: رائل سعودی ایئر فورس کا "ٹورنیڈو” لڑاکا طیارہ تربیتی علاقے میں معمول کے تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے سرکاری ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ پیر کی شام 15 بج کر 44 منٹ پر رائل سعودی ایئر فورس کا "ٹورنیڈو” قسم کا لڑاکا طیارہ تربیتی علاقے میں معمول کے تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ یہ تربیتی علاقہ ظہران میں کنگ عبدالعزیز ایئر بیس کے تحت ہے۔

متعلقہ خبریں
نیپالی طیارہ کا بلیک باکس برآمد

ترکی المالکی نے لائف چیئر استعمال کرنے کے بعد فضائی عملے کے زندہ بچ جانے کی تصدیق کی اور کہا کہ طیارے کے حادثے کے نتیجے میں زمین پر بھی کوئی زخمی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایک تحقیقاتی کمیٹی نے حادثے کی وجوہات کی تفصیلات جاننے کے لیے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔