سوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

یہ شاپنگ مال ’’پریمیم پارکنگ‘‘ کے لئے فی گھنٹہ ایک ہزار روپے چارج کرتا ہے

ہندوستان کے کسی بھی میٹروپولیٹن شہر میں اپنی کار پارک کرنے کے لئے جگہ تلاش کرنا ایک مشکل کام ہے۔ بہت سے لوگ اس بات سے اتفاق کریں گے، لیکن کیا آپ اس پریشانی سے بچنے کے لئے فی گھنٹہ ایک ہزار روپے پارکنگ فیس ادا کریں گے؟

بنگلورو: ہندوستان کے کسی بھی میٹروپولیٹن شہر میں اپنی کار پارک کرنے کے لئے جگہ تلاش کرنا ایک مشکل کام ہے۔ بہت سے لوگ اس بات سے اتفاق کریں گے، لیکن کیا آپ اس پریشانی سے بچنے کے لئے فی گھنٹہ ایک ہزار روپے پارکنگ فیس ادا کریں گے؟

تاہم اگر سوشل میڈیا پر وائرل ایک تصویر پر یقین کیا جائے تو بنگلورو کا UB CITY مال ’’پریمیم پارکنگ‘‘ کے لئے 1000 روپے فی گھنٹہ چارج کر رہا ہے۔

وائرل ہونے والی تصویر میں ایک سائن بورڈ پر پارکنگ کے حد سے زیادہ چارجس دکھائے گئے ہیں جس کو لے کر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ پریمیم پارکنگ؟ آپ کی کار پر بلیو ٹک لگا ہے؟ ایک اور صارف نے کرناٹک رکشنا ویدیکے کے کنڑ گروپ کے کارکنوں پر یہ کہتے ہوئے طنز کیا کہ ’’سائن بورڈ غیر قانونی ہے! پریمیم پارکنگ کے لئے کنڑ سائن بورڈ کہاں ہے؟ قوم جاننا چاہتی ہے۔

تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک اور صارف نے پوچھا کہ کیا گاڑی کو پریمیم پارکنگ میں نہلایا جائے گا؟”جاگوار، فراری کے مالکان کے لئے ، یہ چلر ہے… بنیادی طور پر، یہ بالواسطہ طور پر پریمیم کار مالکان کے لیے پارکنگ سلاٹ کو محفوظ کرنے جیسا ہے اور دوسروں کو جگہ لینے سے روکنے جیسا ہے۔

اس سلسلہ میں حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے تاہم سوشیل میڈیا پر اس بارے میں گرما گرم بحث جاری ہے۔