دہلی
ٹرینڈنگ

کون ہے بی جے پی ایم پی جس نے پارلیمنٹ سیکوریٹی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پاس دیئے

پرتاپ سمہا کرناٹک کی میسور سیٹ سے ایم پی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے ایک خاتون اور ایک مرد کو دھویں کے ڈبے سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آٹھویں دن سیکورٹی انتظامات میں ایک بڑی کوتاہی سامنے آئی۔ آج دوپہر ایک بجے لوک سبھا کی کارروائی کے دوران دو نوجوانوں نے وزیٹر گیلری سے نیچے چھلانگ لگا دی۔ وہ ایوان کے بینچوں پر کودنے لگے اور ایوان میں زرد دھواں پھیلا دیا۔

متعلقہ خبریں
گروپI پریلمنری ٹسٹ: امیدواروں کوصرف چپل پہن کرمراکز آنے کی ہدایت
گوداوری میں دونوں بچوں کو ڈھکیلنے کے بعد ماں کی خودکشی
پرینکا گاندھی کا روڈ شو، مسلم علاقوں میں مکانوں کی چھتوں سے پھول برسائے گئے
کویتی پارلیمنٹ تحلیل
سخت سیکوریٹی کے درمیان بیالٹ یونٹس تانڈور منتقل

تاہم ارکان اسمبلی نے انہیں پکڑ کر سیکوریٹی کے حوالے کردیا۔ دونوں نوجوان، ایم پی وزیٹرس پاس پر لوک سبھا کی کارروائی دیکھنے آئے تھے۔ دریں اثنا، بی ایس پی سے نکالے گئے ایم پی دانش علی نے دعویٰ کیا کہ جو نوجوان ایوان میں اچھل کود اور سگریٹ نوشی کررہا تھا، وہ بی جے پی ایم پی پرتاپ سمہا کے نام پر وزیٹرس پاس لایا تھا۔

 پرتاپ سمہا کرناٹک کی میسور سیٹ سے ایم پی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے ایک خاتون اور ایک مرد کو دھویں کے ڈبے سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

دانش علی نے این ڈی ٹی وی کو بتایا، "بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ سمہا کے دفتر سے پارلیمنٹ حملے کے بعد برآمد ہونے والے وزیٹر پاسس میں سے کم از کم ایک، حملہ آور کو جاری کیا گیا تھا۔ ذرائع نے این ڈی ٹی وی کو اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ ایوان میں چھلانگ لگانے والے کم از کم ایک نوجوان کو پرتاپ سمہا کے دفتر سے پاس جاری ہوا تھا۔

معلومات کے مطابق، اب بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ سمہا نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی سے ملاقات کی ہے اور اپنی وضاحت پیش کی ہے۔

پرتاپ سمہا میسور، کرناٹک سے ایم پی ہیں۔ سمہا نے 2014 کا لوک سبھا الیکشن میسورو حلقہ سے 43.46 فیصد ووٹوں سے جیتا تھا۔ 2019 کے انتخابات میں ان کا ووٹ شیئر بڑھ کر 52.27 فیصد ہو گیا۔ 42 سالہ پرتاپ سمہا سیاست میں آنے سے پہلے صحافی تھے۔ انہوں نے 2007 میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سوانح عمری بھی لکھی۔ وہ وزیر اعظم مودی کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔

صحافی سے سیاستدان بنے پرتاپ سمہا پہلے بھی تنازعات میں رہے ہیں۔ پچھلے سال پرتاپ سمہا نے میسور-اوٹی روڈ پر ایک بس اسٹاپ کو منہدم کرنے کا انتباہ دیا تھا جو تزئین و آرائش کے نتیجہ میں اسلامی عمارت جیسا نظر آرہا تھا۔ سمہا نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا، "میں نے سوشل میڈیا پر اس بس اسٹاپ کو دیکھا ہے۔ یہ بس اسٹاپ ایک گنبد کی طرح نظر آتا ہے۔

درمیان میں ایک بڑا گنبد اور اطراف میں چھوٹے گنبد۔ یہ مسجد کی طرح لگتا ہے۔ میں نے انجینئروں سے کہا۔ "انہیں تین چار دنوں میں ڈھانچہ گرانا چاہیے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو میں خود اسے جے سی بی سے گرا دوں گا۔”

پرتاپ سمہا نے 2015 میں ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش کی تقریبات کے لیے کرناٹک حکومت کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ٹیپو سلطان صرف اسلام پسندوں کے لیے رول ماڈل ہو سکتا ہے۔ بی جے پی ایم پی نے اس وقت کی کانگریس حکومت اور سی ایم سدارامیا کے خلاف بھی احتجاج کیا تھا۔