سوشیل میڈیا
شادی سے عین قبل پولیس نے دلہن گرفتارکرلیا، دلہا فرار
دلہا اور دلہن کا میکسیکو سٹی کے قریب علاقہ میں ایک بھتہ خور گروپ سے تعلق ہے، پولیس کو شک ہے کہ یہ دونوں اغواء کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔
میکسیکو: میکسیکو میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، جب شادی کے لباس میں سنجی سنوری دلہن کو شادی کے عین موقع پر پولیس نے حراست میں لے لیا۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق میکسیکو میں دلہن اپنے دولہے کے ہمراہ شادی کیلئے چرچ کے باہر پہنچی ہی تھی کہ پولیس بھی پہنچ گئی اور دلہن کو حراست میں لے لیا۔
دولہے نے یہ جب یہ معاملہ دیکھا تو اپنی ہونے والی دلہن کو بچانے کے بجائے وہاں سے بھاگ گیا۔ بعد میں پتہ چلا کہ دلہن اپنے ہونے والے دولہے کے ساتھ مل کر بھتہ لینے کی وارداتیں انجام دیا کرتی تھی، جس کے سبب پولیس نے یہ کارروائی انجام دی۔
دلہا اور دلہن کا میکسیکو سٹی کے قریب علاقہ میں ایک بھتہ خور گروپ سے تعلق ہے، پولیس کو شک ہے کہ یہ دونوں اغواء کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔