تلنگانہ

سنگارینی کالریز کمپنی کے ملازمین کو بونس، 711کروڑجاری

سنگارینی کالریز کمپنی لمیٹیڈ انتظامیہ نے ملازمین کودسہرہ بونس کیلئے 711 کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔ہرایک ملازم کو1.53 لاکھ روپے فیسٹول بونس ملے گا۔

حیدرآباد: سنگارینی کالریز کمپنی لمیٹیڈ انتظامیہ نے ملازمین کودسہرہ بونس کیلئے 711 کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔ہرایک ملازم کو1.53 لاکھ روپے فیسٹول بونس ملے گا۔

سنگارینی کالریز کمپنی کے سی ایم ڈی‘این سریدھرنے کہا کہ گزشتہ سال حاصل منافع 2,222.46 کروڑ کا 32فیصد دسہرہ سے قبل ادا کردیا جائے گا۔

کمپنی کے 42 ہزار ملازمین کودسہرہ بونس ملے گا جیسا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے ملازمین کیلئے بونس کا اعلان کیا تھا۔

سنگارینی کالریز کے انتظامیہ نے دسہرہ تہوار سے 3دن قبل ملازمین کے اکاؤنٹ میں بونس کی رقم جمع کرانے کا فیصلہ کیاہے۔انہوں نے کہاکہ ملازمین کی سخت محنت کے سبب کمپنی کوگزشتہ سال 2,222.46 کروڑ روپے کا منافع ہوا۔