جرائم و حادثات

چاکلیٹ دینے کے بہانے غلط حرکت پر ملزم گرفتار

کمسن لڑکی کو چاکلیٹ دینے کا جھانسہ دے کر غلط حرکت کرنے کی کوشش میں گجرات کے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

حیدرآباد: کمسن لڑکی کو چاکلیٹ دینے کا جھانسہ دے کر غلط حرکت کرنے کی کوشش میں گجرات کے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں
پوکسو کیس کا نابالغ ملزم، ہائی کور ٹ سے بری
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی

پولیس ذرائع کے بموجب جیڈی میٹلہ میں 11 سالہ لڑکی مکان کے باہر کھیل رہی تھی کہ گجرات کے رہنے ولے 30 سالہ شخص نے چاکلیٹ دینے کے بہانے اس کے ساتھ غلط حرکت کی۔

متاثرہ نے اپنے والدین کو یہ بات بتادی۔

اس واقعہ کی شکایت جیڈی میٹلہ پولیس میں درج کروائی گئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے خلاف پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔