آندھراپردیشسوشیل میڈیا

درگاہ رحمت آباد کے متولی حفیظ پاشاہ برخاست، اے پی وقف بورڈ کا فیصلہ

آندھرا پردیش اسٹیٹ وقف بورڈ نے وجئے واڑہ میں بورڈ کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے بورڈ کے ممبران کی تائید سے قرار داد منظور کرائی جس میں حفظ پاشاہ کو درگاہ شریف کے متولی کی ذمہ داریوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وجئے واڑہ: آندھرا پردیش اسٹیٹ وقف بورڈ کے چیرمین  وی قادر باشاہ کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے اخبارات، ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا کے ذریعہ ضلع نیلور میں واقع حضرت نائب رسول رحمت آباد درگاہ کے متولی حفیظ پاشاہ کے خلاف الزامات عائد کئے جارہے تھے۔

متعلقہ خبریں
حج ہاوز میں عازمین حج کے قیام و طعام کے انتظامات کا جائزہ

اس تناظر میں آندھرا پردیش اسٹیٹ وقف بورڈ نے وجئے واڑہ میں بورڈ کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے بورڈ کے ممبران کی تائید سے قرار داد منظور کرائی جس میں حفظ پاشاہ کو درگاہ شریف کے متولی کی ذمہ داریوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ درگاہ شریف کے انتظامات کو اسٹیٹ وقف بورڈ وجئے وارہ کے راست اختیارات میں لینے کے احکامات کو منظوری دی گئی ہے۔