حیدرآباد

قتل کے ملزم مندر پجاری کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا

شہر کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز سرور نگر حیدرآباد کے ایک مندر کے پجاری کو جنہیں 30سالہ خاتون کے قتل کے الزام میں جمعہ کے روز گرفتار کرلیا گیا تھا، عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

حیدرآباد: شہر کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز سرور نگر حیدرآباد کے ایک مندر کے پجاری کو جنہیں 30سالہ خاتون کے قتل کے الزام میں جمعہ کے روز گرفتار کرلیا گیا تھا، عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ٹیپوسلطان کے مجسمہ کو چپلوں کا ہار پہنانے کا واقعہ
منیش سسوڈیہ کی عدالتی تحویل میں مزید توسیع

بتایا جاتا ہے کہ ایا گاری وینکٹ سورا سائی کرشنا جو سرور نگر کی میسماں مندر کے پجاری تھے، کے ایک خاتون کے ساتھ غیر مجاز تعلقات تھے۔

شادی کیلئے دباؤ ڈالنے پر پجاری نے مبینہ طور پر خاتون کا قتل کردیاتھا۔

پولیس نے گرفتاری کے ایک دن بعد پجاری کو ہفتہ کی صبح کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں مجسٹریٹ نے انہیں عدالتی تحویل میں دینے کے احکام دئیے جس کے بعد انہیں چنچل گوڑہ جیل منتقل کردیا گیا۔

37 سالہ ملزم پجاری کے سرور نگر کی ہی رہنے والی اپسرا نامی خاتون کے ساتھ ناجائز ازدواجی تعلقات تھے۔