حیدرآباد

دلسکھ نگر بم دھماکوں کا خاطی مقبول زبیر دوران علاج فوت

دلسکھ نگر سلسلہ وار بم دھماکوں کیس کا خاطی‘ انڈین مجاہدین کا کارکن سید مقبول زبیر جو قتل اور اقدام قتل کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا، کل رات فوت ہوگیا۔

حیدرآباد: دلسکھ نگر سلسلہ وار بم دھماکوں کیس کا خاطی‘ انڈین مجاہدین کا کارکن سید مقبول زبیر جو قتل اور اقدام قتل کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا، کل رات فوت ہوگیا۔

ذرائع کے بموجب مہاراشٹرا نانڈیڑ کے 44سالہ سید مقبول زبیر کو سال 2013 میں دہلی کی ایک عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ مقبول زبیر کو سال 2013 میں دلسکھ نگر بم دھماکہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اس واقعہ میں 18 افراد ہلاک اور دیگر 130 زخمی ہوگئے تھے۔ اس کے علاوہ اس پر 2006 اور 2007 کے سلسلہ وار بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ نظام آباد اور افضل گنج کے قتل کے واقعات میں عدالت نے اسے سزا سنائی تھی۔

این آئی اے کی ٹیم نے دہلی سے ٹرانزٹ وارنٹ پر نومبر 2023 میں اسے چرلہ پلی سنٹرل جیل منتقل کیا تھا اور چند دن سے وہ بیمار تھا۔ وہ علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔