حیدرآباد

تلنگانہ میں دکانات اور تجارتی ادارے 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت

اسپیشل چیف سکریٹری ڈپارٹمنٹ آف لیبررانی کمودنی نے یہ احکام جاری کئے ہیں جس میں واضح کیا گیا کہ تمام ملازمین کو شناختی کارڈ دیئے جائیں، ہفتے کے آخر میں چھٹیاں، کام کے اوقات کار پر عمل کیا جائے اور اوور ٹائم کام کرنے پر اوور ٹائم کا الاونس دیاجائے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے ریاست میں دکانات اور تجارتی اداروں کو ہفتہ میں سات دن 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت دی ہے۔ حکومت کے اس قدم سے تجارتی اداروں کو فائدہ ہوسکے گا۔

متعلقہ خبریں
یوم عاشورہ کے لیے نقائص سے پاک انتظامات: کو پلا ایشور
تلنگانہ کابینہ کا اجلاس
حیدرآباد میں ایس جی ٹی کی537 جائیدادیں مخلوعہ
تلنگانہ کے قرض میں مزید اضافہ، مقروض ریاستوں کی فہرست میں نمایاں مقام
محرم کو سرکاری سطح پر منانے حکومت سے مطالبہ

اس خصوص میں قواعد جاری کئے گئے ہیں جس کے ذریعہ تمام دکانات، تجارتی اداروں بشمول مالس اور رسٹورنٹس کو ہفتہ میں سات دن کھلارکھنے کی اجازت رہے گی۔اس سلسلہ میں سرکاری احکام گذشتہ روز جاری کئے گئے۔

یہ احکام یہ تلنگانہ شاپس اینڈ اسٹیبلشمنٹ ایکٹ 1988 کے تحت رجسٹرڈ تمام اداروں کے لیے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔اسپیشل چیف سکریٹری ڈپارٹمنٹ آف لیبررانی کمودنی نے یہ احکام جاری کئے ہیں جس میں واضح کیا گیا کہ تمام ملازمین کو شناختی کارڈ دیئے جائیں، ہفتے کے آخر میں چھٹیاں، کام کے اوقات کار پر عمل کیا جائے اور اوور ٹائم کام کرنے پر اوور ٹائم کا الاونس دیاجائے۔

 اس میں تجویز پیش کی گئی کہ تسلیم شدہ تعطیلات اور تہوار کے اوقات میں کام کرنے پر تنخواہ کے ساتھ متبادل چھٹی فراہم کی جائے اور خواتین ملازمین کے لیے حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے۔