حیدرآباد

500 روپے میں گیس کی سربراہی اسکیم، پرینکا کو مدعو کرنے پر کویتا چراغ پا

بی آ رایس ایم ایل سی کویتا نے یہاں میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پرینکا کو سرکاری پروگراموں میں مدعو کیا جائے تو ان کی پارٹی، بطور احتجاج فضا میں سیاہ غبارے چھوڑے گی۔

حیدرآباد: بی آر ایس قائد کے کویتا نے ہفتہ کے روز تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے اُس بیان پر شدید ردعمل کااظہار کیا کہ جس میں ریڈی نے کہا کہ حکمراں جماعت،500 روپے میں پکوان گیس سربراہی اسکیم کے افتتاح کے پروگرام میں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو مدعو کرے گی۔

متعلقہ خبریں
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
جی او 3 سے خواتین کے حقوق سلب کرنے کی کوشش: کویتا
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل

 سابق چیف منسٹرکے چندر شیکھر راؤ کی دختر کویتا نے سوال کیا کہ پرینکا گاندھی وڈرا کو کس حیثیت سے سرکاری پروگرام میں مدعو کیا جائے گا۔ انہوں نے پوچھا کہ آیا پرینکا گاندھی، ملک میں کسی گاؤں کی سرپنچ کا الیکشن جیتا ہے؟ یا وہ ایم ایل اے یا ایم ایل سی ہیں؟۔ کیا ہماری ریاست تلنگانہ میں انہیں کوئی سرکاری پروٹوکول حاصل ہے؟۔

بی آ رایس ایم ایل سی کویتا نے یہاں میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پرینکا کو سرکاری پروگراموں میں مدعو کیا جائے تو ان کی پارٹی، بطور احتجاج فضا میں سیاہ غبارے چھوڑے گی۔

 جھارکھنڈ میں جے ایم ایم کی زیرقیادت اتحاد کے ارکان اسمبلی کی حیدرآباد میں قیام کے بارے میں تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام عوامی پیسہ کو برباد کرنے کے مماثل ہے۔

انہوں نے جھارکھنڈ کے حکمراں اتحاد کے ایم ایل ایز کی بیگم پیٹ ایرپورٹ پر آمد کے بعد شاہ میر پیٹ کے ایک لکژری ریسارٹ جانے تک ان کے ساتھ تلنگانہ کے ایک وزیر کی اپنے اسکارٹ کے ساتھ موجودگی پر حیرت کا اظہار کیا۔