یوروپ
ٹرینڈنگ

سربراہ الشفا اسپتال کا دل خراش پیغام پڑھ کر برطانوی ڈاکٹر آبدیدہ (ویڈیو)

غزہ کے اسپتالوں پر اسرائیلی بمباری روکنے کیلئے ہونے والے احتجاج کے دوران برطانوی ڈاکٹر، الشفا اسپتال کے ڈائرکٹر کا پیغام پڑھ کر آبدیدہ ہوگئیں۔

لندن: غزہ کے اسپتالوں پر اسرائیلی بمباری روکنے کیلئے ہونے والے احتجاج کے دوران برطانوی ڈاکٹر، الشفا اسپتال کے ڈائرکٹر کا پیغام پڑھ کر آبدیدہ ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں
غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جس نے اسلام کا سر بلند کردیا: رہبر انقلاب اسلامی
ویڈیو: اسرائیل میں حکومت کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے
غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی ٹیم پر اسرائیل کی بمباری، 23 فلسطینی شہید
مسئلہ فلسطین حل ہوجائے تو اسرائیل کو تسلیم کیا جاسکتا ہے: سعودی وزیر
بس میں سیٹ کیلئے مسافر کا انوکھا احتجاج

اسپتالوں پر بمباری روکنے کیلئے برطانیہ کے ڈاکٹرز بھی میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اور بمباری رکوانے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج میں موجود ایک خاتون ڈاکٹر نے الشفا اسپتال کے ڈائرکٹر کا میسج پڑھ کر سنانا چاہا لیکن دل خراش میسج پڑھ کر وہ سب کے سامنے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور اسرائیلی بربریت پر ان کی آنکھیں بھر آئیں۔

ہمت کرکے انہوں نے پیغام پڑھ کر سنایا کہ جس میں لکھا تھا ’ہم میڈیکل اسٹاف زندہ رہنا چاہتے ہیں لیکن ہم نہیں رہ سکتے اور ہو سکتا ہے صبح تک ہم سب مارے جائیں، ہم یہاں قتل نہیں ہونا چاہتے ہم اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہتے ہیں، برائے مہربانی آپ لوگ ہمارے لیے کچھ کریں، جو ہوسکتا ہے اپنی حکومت سے بات کریں، عالمی اداروں سے کہیں کہ مدد کیلئے سامنے آئیں‘۔

خاتون ڈاکٹر کی یہ ویڈیو انٹرنیشنل میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں خاتون ڈاکٹر سمیت احتجاج میں موجود دیگر ڈاکٹرز کو بھی روتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ احتجاج میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈاکٹرز کی جانب سے نعرے لگائے گئے۔