سوشیل میڈیاشمالی بھارت
ٹرینڈنگ

اچھا بھلا ہمارے لڑکے ورلڈ کپ جیت جاتے، مگر وہاں پر پنوتی نے ہروادیا: راہول گاندھی

راہول گاندھی نے مزید کہا کہ ’ٹی وی والے یہ بات (پنوتی) نہیں کہیں گے مگر عوام جانتے ہیں۔‘ انہوں نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہ کہ ’وزیراعظم مودی کا مطلب پنوتی مودی ہے۔‘

جئے پور: کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے ہندوستان کی ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا ذمہ دار وزیر اعظم نریندر مودی کو قرار دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
الیکٹورل بانڈس اسکیم، جبری وصولی ریاکٹ: راہول گاندھی (ویڈیو)
راہول گاندھی، بی جے پی کو کڑی ٹکر دینے کسی اور حلقہ کا رخ کریں: ڈی راجہ
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
مودی کے رام راج میں دلتوں کو نوکری نہیں ملتی: راہول گاندھی

منگل کو راجستھان میں ایک انتخابی ریالی میں خطاب کے دوران کسی شخص کی جانب سے ایک لفط ’پنوتی‘ سُننے میں آیا جس کا اُردو مطلب ’نحوست‘ ہے۔ یہ لفظ سُنتے ہی راہول گاندھی نے طنز کرتے ہوئے فوراً کہا ’اچھا بھلا ہمارے لڑکے وہاں پر ورلڈ کپ جیت جاتے، وہاں پر پنوتی نے ہروا دیا۔‘

راہول گاندھی نے مزید کہا کہ ’ٹی وی والے یہ بات (پنوتی) نہیں کہیں گے مگر عوام جانتے ہیں۔‘ انہوں نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہ کہ ’وزیراعظم مودی کا مطلب پنوتی مودی ہے۔‘

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اتوار کو ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے احمدآباد کے نریندر مودی سٹیڈیم پہنچے تھے۔ اُسی دوران سوشل میڈیا پربی جے پی کی مخالف جماعتوں کی جانب سے ’ایکس‘ (ٹوئٹر) پر ’پنوتی‘ کا ٹرینڈ بھی چلایا گیا تھا۔ فائنل میں آسٹریلیا نے انڈیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر مجموعی طور پر اپنا چھٹواں ورلڈ کپ جیتا تھا۔

راہول گاندھی کے بیان پر بی جے پی کی جانب سے سخت ردِ عمل دیکھنے میں آیا ہے۔ بی جے پی کے سینیئرلیڈر روی شنکر پرساد نے راہول گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راجستھان میں کانگریس قائد کی جانب سے کی گئی تقریر ’شرمناک‘ اور ’قابلِ مذمت‘ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’راہول گاندھی کو معافی مانگنی پڑے گی ورنہ ہم اس معاملہ پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔‘