تلنگانہ
نڈا کا 25 جون کو دورہ تلنگانہ، ناگرکرنول میں جلسہ سے خطاب کریں گے
حیدرآباد: بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا 25جون کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔
حیدرآباد: بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا 25جون کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔
نڈا، دوپہر 12.45 بجے شمس آباد ایرپورٹ پہنچیں گے۔ دوپہر 1.15 سے دوپہر 2.30 بجے تک نڈا ہوٹل نووٹل میں ”سمپرک سے ابھیان“پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر سماج کی اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے اورمودی کے 9سالہ دور حکمرانی کی تفصیلات سے واقف کروایاجائے گا۔
دوپہر 3 بجے سے 4 بجے تک پارٹی لیڈروں کے ساتھ ریاست کی تازہ سیاسی صورتحال پروہ تبادلہ خیال کریں گے۔
شام 4.15 بجے ناگر کرنول میں ہونے والی بی جے پی کے جلسہ عام کے لیے خصوصی ہیلی کاپٹر سے روانہ ہوں گے۔
نڈاشام 4.45 بجے ناگرکرنول پہنچیں گے۔ جلسہ میں شرکت کے بعد نڈا شام 6.10 بجے ناگر کرنول سے ہیلی کاپٹر میں روانہ ہوں گے اور شام 6.40 بجے شمس آباد ایرپورٹ پہنچیں گے۔
شام 7.40 بجے بی جے پی کے قومی صدرتروننتاپورم کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔