تعلیم و روزگار

انجینئرنگ کیرئر کی مفت کونسلنگ

یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ کے اشتراک اور ہیومن کیپٹل ڈیولپمنٹ سنٹر عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے21/ اگست کو عثمانیہ یونیورسٹی کے انجینئرنگ کالج احاطہ میں مفت انجینئرنگ کیرئیر کونسلنگ مقرر ہے۔

حیدرآباد: یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ کے اشتراک اور ہیومن کیپٹل ڈیولپمنٹ سنٹر عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے21/ اگست کو عثمانیہ یونیورسٹی کے انجینئرنگ کالج احاطہ میں مفت انجینئرنگ کیرئیر کونسلنگ مقرر ہے۔

جاب تبدیل کے رجحان کے پیش نظر ایمسٹ امیدواروں اور ان کے والدین کی کورسس اور کالجوں کے انتخاب کے وقت رہنمائی کرنا ہے۔

ماہرین تعلیمات اور انڈسٹری، شرکا کو مختلف انجینئرنگ کورسس میں کیرئیر کے مواقع کے بارے میں مختصر واقف کرائیں گے اس سے قبل امیدواروں اور ان کے والدین کے ساتھ تبادلہ خیال کا ایک اوپن سیشن بھی منعقد ہوگا۔

اس پیانل میں تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائر ایجوکیشن کے صدرنشین پروفیسر آرلمبادری، جے این ٹی یو ایچ کے ریکٹر ٹی ایس ایمسٹ کے کنوینر پروفیسر اے گووردھن، سافٹ وئیر اور کور کمپنیوں کے سینئر ایچ آر منیجرس شامل رہیں گے۔

علاوہ ازیں اے پی اور تلنگانہ سے مشہور انجینئرنگ کالجوں کے ماہرین تعلیم اور پلسمنٹ آفیسرس بھی شامل رہیں گے۔ دونوں ریاستوں کے ایسے امیدواروں سے جو انجینئرنگ کالجوں میں پہلے سال میں داخلہ لینے والے ہیں، شرکت کی خواہش کی ہے۔