تعلیم و روزگار

اُردو یونیورسٹی میں ہندی ہفتہ تقاریب کا آغاز

پروفیسر سید نجم الحسن، صدر نشین، راج بھاشا کمیٹی کے بموجب پروگرام کے تحت 15 ستمبر کو یونیورسٹی کے اساتذہ و غیر تدریسی عملہ کے لیے آن لائن لیکچر اور کہانی گوئی مقابلے منعقد ہوں گے۔

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں آج ”یومِ ہندی“ کے موقع پر پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے ہندی سیل کے تیار کردہ خصوصی پوسٹرس کا اجراءکرتے ہوئے 14 تا 20 ستمبر ہندی ہفتہ تقاریب کا افتتاح کیا۔ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار نے اس موقع پر سبھی کو ہندی دیوس کی مبارکباد دی۔

پروفیسر سید نجم الحسن، صدر نشین، راج بھاشا کمیٹی کے بموجب پروگرام کے تحت 15 ستمبر کو یونیورسٹی کے اساتذہ و غیر تدریسی عملہ کے لیے آن لائن لیکچر اور کہانی گوئی مقابلے منعقد ہوں گے۔ اس سلسلے میں خصوصی بینر اور پوسٹرس لگائے گئے ہیں۔

پوسٹرس کے اجراءکے موقع پر کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر شگفتہ پروین، ہندی آفیسر و کنوینر کمیٹی، پروفیسر کرن سنگھ اٹوال، ڈاکٹر وقار النسائ، ڈاکٹر ارا خان اور جناب محمد شکیل احمد بھی موجود تھے۔