تعلیم و روزگار

تلنگانہ ایمسیٹ، ای سیٹ کے جمعہ کو نتائج

ریاستی وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی یہاں جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد میں رینکرز کے ساتھ دونوں امتحانات کے نتائج کا اعلان کریں گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ، ایگریکلچر اینڈ میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ (ٹی ایس ایمسیٹ 2022) اور تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ کامن انٹرنس ٹسٹ (ٹی ایس ای سیٹ 2022) کے نتائج جمعہ کو بالترتیب صبح 11 بجے اور 11.45 بجے جاری کیے جائیں گے۔

ریاستی وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی یہاں جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد میں رینکرز کے ساتھ دونوں امتحانات کے نتائج کا اعلان کریں گی۔

اعلان کے بعد ٹی ایس ایمسیٹ اور ٹی ایس ای سیٹ کے نتائج بالترتیب https://eamcet.tsche.ac.in اور https://ecet.tsche.ac.in/ ویب سائٹس پر ہوسٹ کیے جائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ جملہ 1,72,243 طلباء نے 18، 19 اور 20 جولائی کو منعقدہ انجینئرنگ کے داخلہ ٹیسٹ کے لئے رجسٹر کیا تھا، جن میں سے 1,56,812 نے شرکت کی۔

اسی طرح 94,476 امیدواروں نے ایمسیٹ کے اگریکلچر اور میڈیکل اسٹریم کے لیے رجسٹریشن کرایا تھا، جن میں سے 80,257 نے 30 اور 31 جولائی کو منعقد ہوئے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی تھی۔

اسی طرح ای سیٹ کے لئے 10,331 امیدواروں نے رجسٹریشن کروایا تھا جبکہ 9,402 نے یکم اگست کو منعقد ہوئے ٹی ایس ای سیٹ امتحان میں شرکت کی۔