تعلیم و روزگار

جونیر لکچررس کی 1392 جائیدادوں پر تقررات۔ اعلامیہ جاری

تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کمشنریٹ کے حدود میں جونیئرلکچررس کی 1392 جائیدادوں پر تقررات کا اعلامیہ جاری کیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کمشنریٹ کے حدود میں جونیئرلکچررس کی 1392 جائیدادوں پر تقررات کا اعلامیہ جاری کیاگیا۔

اہل امیدوار 16دسمبر تا6جنوری تک درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔تقررات کے لئے جون۔ جولائی 2023میں تحریری امتحانات منعقد کیاجائے گا۔

آج جاری کردہ اطلاع کے مطابق عربی کی 2جائیدادیں (ملٹی زون۔ Iمیں ایک اور ملٹی زون II میں ایک)‘باٹنی کی 113(ملٹی زون۔Iمیں 55اور ملٹی زون IIمیں 58) باٹنی اردومیڈیم (ملٹی زون Iمیں 9اور ملٹی زون IIمیں 6)کمیسٹری میں 113 (ملٹی زون۔Iمیں 55اورملٹی زون IIمیں 58) باٹنی اردومیڈیم کی 15(زون Iمیں 9 اور زون II میں 6)‘ کیمسٹری میں 113(زونI۔65 اور زون IIمیں 48) کمیسٹری اردومیڈیم میں 19(ملٹی زون۔ I میں 6 ملٹی زون IIمیں 13)‘ سیوکس میں 56(ملٹی زون۔Iمیں 35ملٹی زون IIمیں 21) سیوکس اردو میڈیم میں 16(ملٹی زون۔Iمیں 13اور زون II میں 3) سیوکس مراٹھی میڈیم میں 1(ملٹی زون۔I میں 1) کامرس میں 50(زون۔Iمیں 17 اور زون IIمیں 33) کامرس اردو میڈیم میں 7(ملٹی زون Iمیں 3 اور زونIIمیں 4) اکنامکس میں 81(ملٹی زون۔Iمیں 33 اور ملٹی زون IIمیں 48) اکنامکس اردومیڈیم میں 15 (ملٹی زون۔Iمیں 10اورملٹی زون IIمیں 5) انگلش میں 153(ملٹی زون I میں 84 اورملٹی زون IIمیں 69)فرنچ میں 2(ملٹی زون۔ IIمیں 2)ہندی میں 117(ملٹی زون۔ Iمیں 66ملٹی زون IIمیں 51)‘ تاریخ میں 77(ملٹی زون۔Iمیں 38 اور ملٹی زون IIمیں 39) تاریخ اردو میڈیم میں 17 (ملٹی زون۔ Iمیں 9اور ملٹی زون II میں 8) تاریخ مراٹھی میڈیم میں 1(ملٹی زون I) ریاضی میں 154 (ملٹی زون۔Iمیں 85 اور ملٹی زون IIمیں 69) ریاضی اردو میڈیم میں 9(ملٹی زون۔Iمیں 8اورملٹی زون IIمیں 1) فزکس میں 112(ملٹی زون۔Iمیں 58 اور ملٹی زونIIمیں 54) فزکس اردومیڈیم میں 18 (ملٹی زون۔Iمیں 5اور ملٹی زونII میں 13) سنکرت میں 10(ملٹی زون۔I میں 8 اور ملٹی زون IIمیں 2)تلگومیں 60(ملٹی زون۔ I میں 21 اور ملٹی زون IIمیں 39) اردو میں 28(ملٹی زون I۔میں 15 اورملٹی زون II میں 13) حیاتیات میں 128 (ملٹی زون۔ Iمیں 71اورملٹی زونIIمیں 57) حیاتیات اردومیڈیم میں 18(ملٹی زون۔I میں 7اور ملٹی زون IIمیں 11) اس طرح ملٹی زون۔ Iمیں جملہ 724‘ ملٹی زون IIمیں 668 جملہ 1392 جونیئرلکچررس کے عہدوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کیاگیا۔

مزید تفصیلات https://www.tspsc.gov.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔