تعلیم و روزگار

مانو آئی ٹی آئی حیدرآباد میں داخلوں کا آغاز

تمام پروگرامس کے لیے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ البتہ قابل واپسی احتیاطی رقم 60/- روپئے داخلے کے وقت ڈپازٹ کرنی ہوگی۔ حکومت ہند کے قواعد کے مطابق ریزرویشن پالیسی کا اطلاق ہوگا۔ مزید تفصیلات ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) ، حیدرآباد میں داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ ڈاکٹر محمد یوسف خان، پرنسپل انچارج، آئی ٹی آئی کے بموجب ڈرافٹس مین سیول، ریفریجریشن اینڈ ایئر کنڈیشننگ، الیکٹریشین، الیکٹرانک میکانک اور پلمبنگ جیسے روزگار پر مبنی کورسز میں داخلے کے لیے درخواست فارمس یکماگست 2022 تک شخصی طور پر دفتر آئی ٹی آئی، مانو کیمپس، گچی باﺅلی، حیدرآباد میں داخل کیے جاسکتے ہیں۔

 داخلہ فارم یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in یا دفتر آئی ٹی آئی سے مفت حاصل کیا جاسکتا ہے۔  درخواست گذاروں کا دسویں سطح پر اُردو بطور مضمون زبان ذریعہ تعلیم کامیاب ہونا ضروری ہوں۔ تمام پروگرامس کا ذریعہ تعلیم اردو ہے۔ داخلہ میرٹ کی بنیاد پرہوگا۔

 تمام پروگرامس کے لیے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ البتہ قابل واپسی احتیاطی رقم 60/- روپئے داخلے کے وقت ڈپازٹ کرنی ہوگی۔ حکومت ہند کے قواعد کے مطابق ریزرویشن پالیسی کا اطلاق ہوگا۔ مزید تفصیلات ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

 تفصیلات 040-23008413 یا 07032623941 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔  واضح رہے کہ آئی ٹی آئی دربھنگہ (بہار) میں بھی داخلے جاری ہیں۔ دربھنگہ میں فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 22 جولائی ہے۔