تعلیم و روزگار

اردو یونیورسٹی ماڈل اسکول فلک نما میں آزادی کا اَمرِت مہاتسو کے تحت پیدل مارچ

پیدل مارچ میں پرنسپل، طلباء اور اساتذہ نے  شرکت کی۔ پیدل مارچ کا پرنسپل صاحب نے قومی  پرچم دکھا کر آغاز عمل میں لایا۔ اسکول کے احاطے سے طلباء اپنے ہاتھوں میں مختلف بیانرز اور  قومی پرچم لئے ہوئے قطار کی شکل میں نکلے۔

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ماڈل اسکول واقع فاطمہ نگر، وٹے پلی، فلک نما، حیدرآباد میں آج بتاریخ 12 اگست 2022 بروز جمعہ، آزادی کا اَمرت مہاتسو کے تحت پیدل مارچ کا انعقاد کیا گیا۔

پیدل مارچ میں پرنسپل، طلباء اور اساتذہ نے  شرکت کی۔ پیدل مارچ کا پرنسپل صاحب نے قومی  پرچم دکھا کر آغاز عمل میں لایا۔ اسکول کے احاطے سے طلباء اپنے ہاتھوں میں مختلف بیانرز اور  قومی پرچم لئے ہوئے قطار کی شکل میں نکلے۔ ان طلباء کی نگرانی کے لئے چند طلباء بھی مقرر تھے۔

سارے طلباء اپنے اساتذہ کے ساتھ پرجوش انداز میں قدم سے قدم ملاتے ہوئے، بڑھتے چلے جارہے تھے۔ راستے میں اساتذہ کی جانب سے مائک پر اس پیدل مارچ کے متعلق ہدایات اور مقاصد کو بھی بتایا جارہا تھا۔ عوام نے بھی  خوش دلی  سے اس پیدل مارچ کا معائنہ کیا اور ستائش کی۔ 

یہ پیدل مارچ پورے جوش و خروش کے ساتھ اسکول کے احاطے سے فاطمہ نگر  ہوتے ہوئے بی بی کا چشمہ، وٹے  پلّی علاقے تک کا دورہ کرتے ہوئے تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ بعد واپس اسکول پہنچا۔

پیدل مارچ  کے اختتام پر پرنسپل ڈاکٹر کفیل احمد نے آزادی کا امرت مہاتسو کی اہمیت، ضرورت اور افادیت کا تذکرہ کرتے ہوئے  خطاب کیا، انھوں نے کہا کہ اس قسم کی ریالی اسکول کو سماج سے،اور سماج کو اسکول سے قریب لانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس کو وقت کی اہم ضرورت قراردیا تاکہ طلباء اور شہریوں میں حب الوطنی اورآزادی کے جذبے کو ابھارا جاسکے۔ اس موقع پر اساتذہ نے بھی اپنے تاثرات پیش کئے۔

پیدل مارچ کے کامیاب انعقاد میں تمام اساتذہ کا مکمل تعاون رہا۔ پرنسپل صاحب نے سبھی اساتذہ اور طلباء کا شکریہ ادا کیا۔