مشرق وسطیٰ

خادم حرمین شریفین اور ولیعہد کی جانب سے ’احسان‘ پلیٹ فام کو 7 کروڑ ریال کا عطیہ

سعودی عرب میں جاری قومی خیراتی مہم کے "احسان" کے آغاز کے پہلے ہی منٹوں میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 40 ملین ریال جبکہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 30 ملین ریال کا عطیہ دیا۔

ریاض: سعودی عرب میں جاری قومی خیراتی مہم کے "احسان” کے آغاز کے پہلے ہی منٹوں میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 40 ملین ریال جبکہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 30 ملین ریال کا عطیہ دیا۔

متعلقہ خبریں
ایران جوہری ہتھیار حاصل کرتا ہے تو ہمیں بھی کرنے ہوں گے: سعودی ولی عہد
اردن کے ولیعہد کی شادی۔ تاریخ کا اعلان

اس مہم کا آغاز اس جمعہ کی شام 10:30 بجے خیراتی سرگرمیوں کی توسیع اور رمضان کے مقدس مہینے میں زیادہ سے زیادہ صدقہ خیرات مہم کے طور پر کیا گیا تھا، جب کہ مہم کے آغاز کے بعد پہلے گھنٹے میں عطیات 206 ملین ریال سے زیادہ ہو گئے۔

قابل ذکر ہے کہ "احسان” پلیٹ فارم کو سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی "سدایہ” کے تعاون سے 13 سرکاری اداروں کی زیر نگرانی میں شروع کیا گیا ہے جسے سعودی عرب کی دانشمند قیادت سے مسلسل سرپرستی حاصل ہے۔

ایک شریعہ کمیٹی کی طرف سے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ پلیٹ فارم کا کام اسلامی شریعت کی شرائط کے مطابق ہے اور پلیٹ فارم کے کل عطیات کی رقم اب تک 5 ارب ریال سے زیادہ ہو چکی ہے، جس سے مختلف خیراتی اور ترقیاتی شعبوں سے 4.8 ملین سے زیادہ مستفید ہو رہے ہیں۔