سوشیل میڈیا

بین الاقوامی Spam کالس کو روکنے واٹس ایپ کے اقدامات

ملک میں واٹس ایپ کے زائداز 500ملین صارفین ہیں۔ واٹس ایپ نے بتایا کہ ایسے واقعات میں بڑی کمی کیلئے اس نے اپنے آرٹیفیشل انٹلیجنس (مصنوعی ذہانت) (اے آئی) اور مشن لرنگ سسٹم کو بہتر بنایا ہے۔

نئی دہلی: میٹا کی زیر ملکیت کمپنی واٹس ایپ نے جمعرات کے روز بتایا کہ اس نے حکومت کی جانب سے اس مسئلہ کا نوٹ لئے جانے کے بعد ہندوستان میں واٹس ایپ Spam کالس کی بڑھتی لعنت کو ختم کرنے سخت کارروائی شروع کردی ہے اور اعلان کیا کہ اس مسئلہ پر پیام رسانی پلیٹ فارم کو نوٹس روانہ کریں۔

متعلقہ خبریں
یو ٹیوب اور گوگل کو ہائی کورٹ کی نوٹس
حلقہ کاروان میں نلوں سے آلودہ پانی کی شکایت: کوثر محی الدین
کوشک ریڈی کوویمن کمیشن کے سامنے آج حاضرہونے کاحکم

 ملک میں واٹس ایپ کے زائداز 500ملین صارفین ہیں۔ واٹس ایپ نے بتایا کہ ایسے واقعات میں بڑی کمی کیلئے اس نے اپنے آرٹیفیشل انٹلیجنس (مصنوعی ذہانت)  (اے آئی) اور مشن لرنگ سسٹم کو بہتر بنایا ہے۔

کمپنی کے ایک ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری نئی اسکیم سے موجودہ کالنگ شرح میں کم ازکم 50 فیصد کی کمی واقع ہوگی اور ہمیں توقع ہے کہ ہم موجودہ واقعات پر موثر انداز میں قابو پاسکیں گے اور اپنے صارفین کیلئے ایک محفوظ تجربہ کو یقینی بنانے مسلسل کام کررہے ہیں۔