سیول سرویسس‘ داخلہ امتحان (2023-CSAT) کی تربیت

میدک: حیدرآباد میں تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹیز اسٹڈی سرکل یو پی ایس سی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے سیول سرویسز اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کے داخلہ امتحان (CSAT-2023) کے لئے مفت کوچنگ فراہم کرے گا۔

ضلع اقلیتی بہبود افسر جے ایم ایل اے نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے واضح کیا کہ 100 امیدواروں کو دی جانے والی مفت کوچنگ میں سے 33 فیصد خواتین کے لیے اور 3 فیصد معذورین کے لئے مختص کی گئی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ صرف پہلی بار داخلہ لینے والے امیدوار ہی اس داخلہ امتحان کے لئے درخواست دیں تاہم جن امیدواروں کی سالانہ خاندانی آمدنی دو لاکھ سے کم ہے‘ وہ اہل ہیں اور داخلہ میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ ضلع کے اقلیتی امیدوار جنہوں نے جنرل/پروفیشنل ڈگری حاصل کی ہے وہ اس مفت کوچنگ کے لئے ویب سا ئٹ www.tmreis.telangana.gov.inپر 7 ستمبر تک درخواست دیں۔

انہوں نے بتایا کہ 18 ستمبر کو تلنگانہ کے اقلیتی اقامتی اسکولوں میں ضلعی مراکز میں داخلہ ٹیسٹ لیا جائے گا۔ انہوں نے تفصیلات کے لیے 040-23236112 پر رابطہ کرنے کا مشورہ دیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button