تلنگانہ

گورنر تلنگانہ کا اہم فیصلہ۔ ایک بل نامنظور، بعض پر وضاحت طلبی

گورنر نے ڈی ایم ای (ڈائریکٹوریٹ آف میڈیکل ایجوکیشن) سمیت طبی تعلیم میں انتظامی عہدوں کی سبکدوشی کی حد عمر بڑھانے سے متعلق بل کو مسترد کر دیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد راج بھون میں زیر التواء بلوں پر گورنر تمیلی سائی سوندراراجن نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایک بل کو نامنظور کردیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ کی مالی حالت پر اسمبلی میں بحث متوقع
عثمانیہ یونیورسٹی میں کانووکیشن، تمام تیاریاں مکمل
حکومت باقی ضمانتوں کی تکمیل کیلئے مصروف عمل:گورنر
صدر مرمو کی حیدرآباد آمد
پرگتی بھون اور راج بھون میں اختلافات برقرار

گورنر نے قبل ازیں بعض بلز کی منظوری دی تھی جبکہ مزید تین بلز کو زیرالتوا رکھا تھا جن میں سے ایک کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

گورنر نے ڈی ایم ای (ڈائریکٹوریٹ آف میڈیکل ایجوکیشن) سمیت طبی تعلیم میں انتظامی عہدوں کی سبکدوشی کی حد عمر بڑھانے سے متعلق بل کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے بلدیات میں تحریک عدم اعتماد کی مدت میں تین سے چار سال کی توسیع کے بارے میں ریاستی حکومت سے وضاحت طلب کی، میونسپل قانون سازی ترمیمی بل جس کا مقصد کوآپشن ارکان کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے، اوربعض پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے قیام کی اجازت سے متعلق بلزکے بارے میں حکومت سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

گورنر نے قبل ازیں 3 بلوں کو منظوری دی تھی جبکہ مزید 2 بلز کو غور اور منظوری کے لیے صدر جمہوریہ کو بھیجے تھے۔ ریاستی حکومت، دونوں ایوانوں کی جانب سے منظورہ بلز کو گورنر کی جانب سے منظور کرنے میں تاخیر کا الزام لگاتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی تھی۔

راج بھون کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ جملہ 10 بلوں میں سے تین بل منظور ہو چکے ہیں، دو کو صدر کے پاس غور کے لیے بھیج دیا گیا ہے، اور ریاستی حکومت نے دیگر دو پر وضاحت طلب کی ہے۔

اس وقت کہا گیا تھا کہ تین اور گورنر کے زیر غور ہیں۔ گورنر نے زیر التواء بلوں کی تعداد پر آج ہونے والی سماعت کے تناظر میں باقی تین کے بارے میں فیصلہ لیا ہے۔ لگتا ہے آج اس معاملے کی رپورٹ سپریم کورٹ کو دی جائے گی۔