ٹی ایس پی ای سیٹ 2023 کا شیڈول جاری

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ فزیکل ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ (TS-PECET-2023) کی فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ 6 مئی ہوگی۔

ایس سی ایس ٹی طلبہ کو 500 روپے فیس اور دیگر کو 900 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ آن لائن درخواستوں کا ادخال 15 مارچ سے شروع ہوگا۔ اس کے لئے اعلامیہ 13 مارچ کو جاری کیا جائے گا۔

500 روپے جرمانہ کے ساتھ 15 مئی‘ 2000 روپے جرمانہ کے ساتھ 20 مئی اور 5000 روپے جرمانہ کے ساتھ 25 مئی تک درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ 26 مئی سے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔

ٹی ایس پی ای سیٹ کا انعقاد یکم جون کو ہوگا۔ اس ضمن میں 9 مارچ کو پروفیسر آر لمبادری صدرنشین تلنگانہ ہائر ایجوکیشن کونسل نے شیڈول جاری کیا۔

اس ٹسٹ کے ذریعہ 2 سالہ بی پی ایڈ اور 2 سالہ ڈپلومہ ڈی پی ایڈ میں داخلہ لیا جاسکتا ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button