پروفیسر رحمت اللہ کی تہنیتی تقریب

پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ نے انجینئرنگ اسٹاف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں یونیورسٹی میں مختلف عہدوں پر کام کرتے ہوئے صیغہ انجینئرنگ کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، صیغہ انجینئرنگ کی جانب سے پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، سابق پرووائس چانسلر و پروفیسر شعبہ نظم و نسق عام کی تہنیتی تقریب کا کل اہتمام کیا گیا۔ وہ اسی ماہ ریٹائر ہورہے ہیں۔

پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ نے انجینئرنگ اسٹاف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں یونیورسٹی میں مختلف عہدوں پر کام کرتے ہوئے صیغہ انجینئرنگ کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔

جناب محمد انتصار الباقی، اسسٹنٹ انجینئر و انچارج انجینئرنگ سیکشن نے پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ کا خیرمقدم کیااور یونیورسٹی کے لیے ان کی گرانقدر خدمات پر شکریہ ادا کیا۔جناب آر سرینواس، سیکشن آفیسر نے گلپوشی کی۔صیغہ کے تمام اسٹاف نے پروفیسر رحمت اللہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر جناب ٹی سنتوش، جناب ایم اے مقتدر، جناب حبیب الدین، جناب سید عبدالقدیر، جناب محمد جاوید، جناب صدیق احمد اور جناب عبدالواحد بھی موجود تھے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button