تعلیم و روزگار

ڈی جی تھان انٹرنیشنل انٹرنشپ، درخواستیں مطلوب

ڈی جی تھان بہ اشتراک یو ٹی ڈیلاس اور تلنگانہ انفارمیشن ٹکنالوجی اسوسی ایشن (TITA) اپنے دوسرے بیاچ برائے انٹرنیشنل انٹرنشپ پروگرام کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔

حیدرآباد: ڈی جی تھان بہ اشتراک یو ٹی ڈیلاس اور تلنگانہ انفارمیشن ٹکنالوجی اسوسی ایشن (TITA) اپنے دوسرے بیاچ برائے انٹرنیشنل انٹرنشپ پروگرام کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔

یہ پروگرام 3 ماہ کا ہوگا جو ہندوستان اور امریکہ میں منعقد کیا جائے گا۔ اس انٹرنشپ پروگرام کے لئے ڈی جی تھان کی جانب سے 25 امیدواروں کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ اس پروگرام کا آغاز 6 جنوری سے ہوگا۔

درخواست دینے کی آخری تاریخ 4 جنوری مقرر ہے۔ اس پروگرام میں آرٹیفیشل انٹلیجنس اور مشین لرننگ کی جدید تعلیم دی جائے گی۔

امیدواروں کو دو ماہ تک ہندوستان میں تربیت دی جائے گی اور 6 مارچ سے امریکہ کی معروف یونیورسٹیز میں انٹرنشپ کرائی جائے گی۔

سندیپ کمار مکتھلا ڈی جی تھان اور ٹیٹا گلوبل کے صدر نے ڈی جی تھان کے دوسرے بیاچ کے متعلق کہا کہ طلباء کو اس انٹرنشپ سے بیرونی ممالک میں ملازمت حاصل کرنے کے مواقع بڑھ جاتے ہیں۔

بالخصوص امریکہ میں ملازمت آسان ہوجاتی ہے۔ خواہشمند طلباء اپنے نام لنک

-bit.ly/digithon_academy

پر رجسٹر کرلیں۔ جس کی آخری تاریخ 4 جنوری مقرر کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 6300368705 یا 8123123434 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔