تعلیم و روزگار

ایس ایز کی جائیدادوں پر تقررات، امتحانات کی تواریخ کا اعلان

تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ (ٹی ایس ایل پی آر بی) نے ہفتہ کے روز ایس سی ٹی سب انسپکٹرس (سیول) اور اس کے مساوی جائیدادوں پر تقررات کیلئے تحریری امتحان کی حتمی تواریخ کا اعلان کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ (ٹی ایس ایل پی آر بی) نے ہفتہ کے روز ایس سی ٹی سب انسپکٹرس (سیول) اور اس کے مساوی جائیدادوں پر تقررات کیلئے تحریری امتحان کی حتمی تواریخ کا اعلان کیا ہے۔

ایس سی ٹی ایس آئی (آئی ٹی اینڈ کو)/ ایس سی ٹی سب انسپکٹر (پی ٹی او) /ایس سی ٹی اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ایف پی بی) کے دو پرچوں کے امتحانات کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق تمام ایس سی ٹی سب انسپکٹرس ایس سی ٹی سب انسپکٹرس (سیول) اور یا مماثل جائیدادوں (پیپر III) اور ایس سی ٹی، ایس آئی (آئی ٹی اینڈ کو)، ایس آئی، ایس آئی (پی ٹی او)، ایس سی ٹی، اے ایس آئی (ایف پی بی) کے(II)آرتھمیٹک اینڈ ٹسٹ آف ریزوننگ / منٹل ابیلیٹی امتحان شیڈول کے مطابق8/ اپریل کو9بجے صبح تا ایک بجے دن منعقدہوگا۔

ایس آیز/ اے ایس آئیز (سیول)کی تمام جائیدادوں کیلئے پیپر(I) اور ایس سی ٹی سب انسپکٹرس (آئی ٹی اینڈکو)، ایس سی ٹی ایس آئی) پی ٹی او)، ایس سی ٹی اے ایس آئی (ایف پی بی) کیلئے انگلش لینگویج کا پیپر(II) 8/ اپریل کو2:30 بجے دوپہر سے5:30 بجے شام منعقد ہوگا۔

ایس سی ٹی سب انسپکٹر(سیول) یا اس کے مماثل جائیدادوں کیلئے پیرIV،9 / اپریل کو10بجے دن تا ایک بجے دن منعقد ہوگا۔ جبکہ ایس سی ٹی ایس آئی (سیول) یا اس کے مماثل جائیدادوں کیلئے تلگو/ اردو لینگویج پیپرII 9/ اپریل کو2:30بجے دن تا5:30 بجے شام منعقد ہوگا۔

یہ امتحانات حیدرآباد، ورنگل اور کریم نگر میں منعقد ہوں گے۔ اہل امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ www.tslprb کے ویب سائٹ سے 3 / اپریل کی صبح8بجے سے6 اپریل کی 12 بجے شب تک ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔