تعلیم و روزگار

تلنگانہ میں ایس ایس سی امتحانات کا 3اپریل سے آغاز

ریاستی وزیر تعلیم پی سبیتااندرا ریڈی نے چہارشنبہ کے روزبتایا کہ ایس ایس سی امتحانات کا قطعی ٹائم ٹیبل بہت جلد جاری کئے جانے کی توقع ہے۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں ایس ایس سی بورڈ امتحانات کا آغاز 3 اپریل سے ہوگا۔ریاستی وزیر تعلیم پی سبیتااندرا ریڈی نے چہارشنبہ کے روزبتایا کہ ایس ایس سی امتحانات کا قطعی ٹائم ٹیبل بہت جلد جاری کئے جانے کی توقع ہے۔

انہوں نے بورڈ عہدیدارو ں کو ہدایت دی کہ ایس ایس سی کے امتحانات 11 پیپرس کے بجائے 6پیپرس پرمنعقد کریں اور ہر ایک پیپر کے امتحان کیلئے 3گھنٹے وقت دیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ایس ایس سی امتحانات میں مکمل نصاب کا احاطہ کیاجائے گا۔