تعلیم و روزگار

جونیر کالجوں کی جون سے کشادگی

تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے تعلیمی سال 2023-24 کے لئے اکیڈیمک کیلنڈر جاری کردیا ہے

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے تعلیمی سال 2023-24 کے لئے اکیڈیمک کیلنڈر جاری کردیا ہے، جس کی رو سے یکم جون 2023 سے کالجس کی کشادگی سے انٹر سال اول اور سال دوم کی تدریس کے عمل کاآغاز ہوگا۔

19 تا25/ اکتوبر دسہرہ کی تعطیلات رہیں گی۔ 20 تا25 نومبر ہاف ایر لی امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔13تا16 جنوری 2024 سنکرانتی کی چھٹیاں رہیں گی۔

17 جنوری سے دوبارہ کالجس کی کشادگی عمل میں آئیگی۔

22 تا29 جنوری تک پری فائنل امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔ فروری کے دوسرے ہفتہ میں پراکٹیکلس اور مارچ کے پہلے ہفتہ میں سالانہ امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔