تعلیم و روزگار

دوست کا دوسرا مرحلہ، 48 ہزار امیدواروں کو نشستیں الاٹ

ڈگری آن لائن سرویسس تلنگانہ (دوست)2022 کے دوسرے مرحلہ میں ڈگری کے مختلف کورسس میں داخلہ کے خواہشمند امیدواروں کو نشستیں (سیٹس) الاٹ کی گئی ہیں۔

حیدرآباد: ڈگری آن لائن سرویسس تلنگانہ (دوست)2022 کے دوسرے مرحلہ میں ڈگری کے مختلف کورسس میں داخلہ کے خواہشمند امیدواروں کو نشستیں (سیٹس) الاٹ کی گئی ہیں۔

تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائر ایجوکیشن اور کمشنر کا لجیٹ کمشنر نے دوسرے مرحلہ کے داخلوں کی کونسلنگ کا شیڈول جاری کیا ہے۔ ریاست کے مختلف کالجوں میں جملہ48,796 امیدواروں کو نشستیں الاٹ کی گئیں۔

پہلی ترجیحی کے کالجوں میں 34,678 اور دوسری ترجیحی کے کالجوں میں 14,118 امیدواروں کونشستیں الاٹ کی جاچکی ہیں۔ 3809 امیدواروں کو سیٹس الاٹ نہیں کی جاچکی۔ جن امیدواروں کو سیٹ الاٹ کی گئی ہے۔ انہیں ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ بذریعہ آن لائن 500یا ایک ہزار روپے ادا کرتے ہوئے اپنی نشستوں کو محفوظ کرالیں۔

سرکاری ڈگری یونیورسٹی کالجوں میں جن امیدواروں کو داخلہ دیا گیا ہے، وہ فیس ری ایمرسمنٹ کے اہل رہیں گے اور انہیں سیٹ محفوظ کرانے کیلئے کوئی فیس داخل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

ایسے امیدوار جنہوں نے آن لائن سیلف رپورٹنگ نہیں کی ہے، انہیں الاٹ کردہ نشستوں کو منسوخ کردیا جائے گا۔ تیسرے مرحلہ کے رجسٹریشن اور ویب آپشن کا آغاز 29 اگست سے ہوگا اور یہ عمل12 ستمبرتک جاری رہے گا۔