تعلیم و روزگارحیدرآباد

عثمانیہ یونیورسٹی میں بوائز ہاسٹل کا سنگ بنیاد

عثمانیہ یونیورسٹی میں تلنگانہ کے وزرا سبیتا اندرا ریڈی اور ٹی سرینواس یادو نے 39.50کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی بوائز ہاسٹل عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔

حیدرآباد: عثمانیہ یونیورسٹی میں تلنگانہ کے وزرا سبیتا اندرا ریڈی اور ٹی سرینواس یادو نے 39.50کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی بوائز ہاسٹل عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔

اپل کے ایم ایل اے سبھاش ریڈی، ایم ایل سی، سور بھی وانی دیوی، یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر رویندر کے علاوہ پروفیسروں اور طلبہ نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔

یہ عمارت،عثمانیہ یونیورسٹی میں 2.76 ایکڑ اراضی پر جدید ترین سہولیات کے ساتھ تعمیر کی جائے گی جس کی تخمینی لاگت 39.50 کروڑ روپے ہے، اس کا رقبہ 1,06,292 مربع فٹ ہے۔ یہ ہاسٹل، جس میں 3 منزلوں میں 500 طلباء کی گنجائش ہوگی، ایک سال کے اندر دستیاب کر وادی جائے گی۔

اس وقت یونیورسٹی میں 24 ہاسٹل ہیں جن میں لڑکے (12) اور لڑکیوں کے (12)شامل ہیں۔ چونکہ یونیورسٹی میں 70 فیصد سے زیادہ لڑکیاں ہیں، لڑکوں کا ہاسٹل گزشتہ سال لڑکیوں کو الاٹ کیا گیا تھا۔