تعلیم و روزگار

عثمانیہ یونیورسٹی کے ملتویہ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان

کنٹرولر آف اگزامنیشنس عثمانیہ یونیورسٹی نے گنیش وسرجن جلوس کے سبب یونیورسٹی کے ملتویہ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

حیدرآباد: کنٹرولر آف اگزامنیشنس عثمانیہ یونیورسٹی نے گنیش وسرجن جلوس کے سبب یونیورسٹی کے ملتویہ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

یونیورسٹی کے امتحانات 9ستمبر کو منعقدشدنی تھے تاہم گنیش وسرجن جلوس کے سبب ان امتحانات کو ملتوی کردیا گیا۔ اب یہ ملتویہ امتحانات15 ستمبر کو منعقد ہوں گے۔