تعلیم و روزگار

مرکز کے اسکالرشپس درخواستوں کی تاریخ میں توسیع

کالج اور یونیورسٹی کے طلباء http://scholar ship.gov.in پر 31دسمبرتک آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔

حیدرآباد: مرکزی وزارت فروغ انسانی وسائل کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق حکومت ہند کی جانب سے وزارت فروغ انسانی وسائل کے تحت نیشنل اسکالرشپ اسکیم برائے سنٹرل سیکٹر اسکالرشپ کیلئے درخواستیں داخل کرنے کی تاریخ میں 31 دسمبرتک توسیع دی گئی ہے۔

کالج اور یونیورسٹی کے طلباء http://scholar ship.gov.in پر 31دسمبرتک آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔

درخواستوں کی اداراتی سطح پر جانچ وتصدیق کی تاریخ کو15 جنوری 2023 تک بڑھادیاگیاہے۔