تعلیم و روزگار

پبلک سرویس کمیشن نے 693 جائیدادوں پر تقررات کا اعلامیہ جاری کیا

تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے مختلف محکموں میں مخلوعہ جائیدادوں پرتقررات کے لئے اعلامیوں کی اجرائی کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین طور پر تین اعلامیے جاری کئے گئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں بے روزگارنوجوانوں کو سرکاری ملازمت حاصل کرنے کے بہترین مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اقامتی تعلیمی اداروں کے پرنسپالس کے تقررات
یکم اپریل سے انٹرمیڈیٹ کلاسس نہیں ہوں گی
پبلک سرویس کمیشن میں 10 نئی جائیدادیں وضع
تلنگانہ میں گروپ امتحانات کے شیڈول کااعلان
اقلیتی طلبہ کو گروپ I امتحان کی مفت کوچنگ

تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے مختلف محکموں میں مخلوعہ جائیدادوں پرتقررات کے لئے اعلامیوں کی اجرائی کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین طور پر تین اعلامیے جاری کئے گئے۔

کالج ایجوکیشن شعبہ میں 544 عہدوں پرتقررات کے لئے اعلامیہ جاری کیاگیا۔ اس اعلامیہ کے تحت ڈگری لکچررس‘فزیکل ڈائرکٹرس‘ لائبریرین عہدوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔

اہل امیدوار 31جنوری تا 20 فروری 2023 تک درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ اہلیتی امتحان مئی یا جون کے مہینہ میں منعقد کیاجائے گا۔ اس کے علاوہ محکمہ تعلیمات میں 71 عہدوں پر تقررات کے لئے بھی اعلامیہ جاری کیاگیا۔

انٹرمیڈیٹ کمشنریٹ میں 40لائبریرین اور ٹکنیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں 31لائبریرین عہدوں پرتقررات کے لئے اعلامیہ جاری کیاگیا۔ اہل امیدوار21جنوری تا10 فروری 2023 تک درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔

ان عہدوں پرتقررات کیلئے بھی مئی یا جون میں اہلیتی امتحان منعقد کیاجائے گا۔ ٹی ایس پی ایس سی کی جانب سے محکمہ بلدی نظم ونسق اور شہری ترقیات میں 78 اکاؤنٹس آفیسرس کے عہدوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کیاگیا۔

اس اعلامیہ کے تحت سینئر اکاؤنٹنٹ کی 64‘جونیراکاؤنٹنٹ کی 13 اور ایک اکاؤنٹس آفیسر کی جائیدادوں پرتقررعمل میں لایاجائے گا۔ اہل امیدوار 20جنوری تا11 فروری تک درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔