تعلیم و روزگار

ایم بی بی ایس کی نشستوں میں 1068کا اضافہ

ایم بی بی ایس کی تعلیم کے خواہشمند امیدواروں کیلئے رواں تعلیمی سال سے میڈیسن کی نشستوں میں 1068 کا اضافہ ہوگا۔

حیدرآباد: ایم بی بی ایس کی تعلیم کے خواہشمند امیدواروں کیلئے رواں تعلیمی سال سے میڈیسن کی نشستوں میں 1068 کا اضافہ ہوگا۔

تلنگانہ کے مختلف 24 خانگی میڈیکل کالجوں میں نشستوں کی تعداد میں مزید 1068 کا اضافہ ہوگا۔ حکومت تلنگانہ نے اس ضمن میں مرممہ جی اوز129 اور130 جاری کئے ہیں۔ حکومت نے احکام میں ترمیم کرتے ہوئے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے بی زمرہ کی نشستوں میں اضافہ کی اجازت دے دی ہے۔

احکام کے مطابق بی زمرہ کی ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس (اقلیتی اور غیر اقلیتی کالجوں) کی85 فیصد نشستیں تلنگانہ کے طلبہ کیلئے دستیاب رہیں گی جبکہ مابقی 15فیصد نشستیں ملک بھر کی ریاستوں کے طلبہ کے لئے محفوظ رہیں گی۔

ریاست کے20 غیر اقلیتی اور 4اقلیتی خانگی میڈیکل کالجس میں ہر سال جملہ ایم بی بی ایس کی 3750 نشستیں دستیاب رہیں گی جبکہ20غیر اقلیتی خانگی میڈیکل کالجوں میں بی زمرہ کے تحت ایم بی بی ایس کی 3200 نشستیں داخلہ کیلئے دستیاب رہیں گی۔

جن میں بی زمرہ کے تحت1120 نشستیں ہیں۔ اب تک ملک کی دیگر ریاستوں کے امیدواروں کو 1120 نشستوں پر داخلے دئیے گئے ہیں۔